سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
—فیس بک ویڈیو گریب
سیالکوٹ میں پنچایت نے چوری کے کیس کے مدعیان کو قبر میں کھڑا کر کے ان سے حلف لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 3 ملزمان پر 2 ہفتے قبل مویشی چوری کا مقدمہ تھانہ بیگوالہ میں درج کیا گیا تھا، چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمان نے ضمانت کرا رکھی تھی۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی درخواست پر پنچائیت طلب کی گئی تھی، پنچایت نے مدعیان کو قبر میں کھڑا ہو کر قرآن پر حلف لینے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر تاریخی.
پنچایت کا کہنا ہے کہ مدعیان سے حلف لینے کے بعد مبینہ چوروں سے 70 لاکھ روپے لیے گئے۔
دوسری جانب قبر میں کھڑا کر کے حلف لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ قبرستان کی بے حرمتی پر 3 نامزد، 10 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قبر میں کھڑا
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔