2025-08-16@22:29:10 GMT
تلاش کی گنتی: 62120
«ا زاد ہیں»:
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
پاکستان کے بالائی علاقوں، خصوصاً خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر لاپتہ ہیں جب کہ متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور متعدد سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ہوئی ہے، اطلاعات کے مطابق ضلع بونیر میں دو سو کے قریب افرادجاں بحق ہوئے، سیلاب کی شدت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ضلع باجوڑ میں بھی سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث خاصا نقصان ہوا ہے۔...
وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی کے بارڈر پر ہے‘ ڈوزل ڈرف(Dusseldrof) وہاں سے آدھ گھنٹہ جب کہ کولن ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے‘ ہم پیرس سے ایک دن کے لیے وین لو چلے گئے‘ قصبہ بہت کھلا ڈھلا تھا‘ دور دور تک کھیت اور باغ تھے‘ دائیں بائیں دیہات ہیں اور ان سب کو دریائے ماس (Maas) اور نہریں آپس میں ملاتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ سائیکل چلاتے ہیں‘ سڑک کے ساتھ ساتھ سائیکل ٹریک تھے اور اس پر ہر وقت کوئی نہ کوئی دوڑ رہا ہوتا تھا‘ نیدرلینڈ میں سائیکل ہر شخص کی سواری ہے‘ اس کی کل آبادی 18 ملین ہے جب کہ سائیکلز 23ملین ہیں۔ گویا سائیکلوں کی آبادی انسانوں...
لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے جنرل بس اسٹینڈ اورتمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، صحافتی برادری ایک باصلاحیت ساتھی سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معرکہ معیشت کے لیے ایک محاذ پر جمع ہوگئی، معرکہ حق میں فتح کی طرح معرکہ معیشت جیتنے کیلے پہلی اینٹ رکھ دی ہے، صنعت کار اور تاجر حقیقت میں دو ایسے ادارے ہیں جو اس ملک کے لیے معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق سر کر لیا ہے، اب معرکۂ معیشت شروع کرنا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صنعتکاروں کے پیچھے کھڑے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ صنعت کار بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ گورنر ہاؤس میں وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے تحت...
ایسے وقت میں جب دنیا فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کے گرداب میں الجھی ہوئی ہے، ایک ایماندار صحافی کی موجودگی کسی چراغ کی مانند ہے جو دھند میں سچ کا راستہ دکھاتا ہے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ آج سچ بولنے کی سزا موت ہے اور قلم اٹھانے کا مطلب تختہ دار پر قدم رکھنا بن چکا ہے، پھر بھی کچھ لوگ ،کچھ ضمیر والے اپنی جان کی پروا کیے بغیر وہ سچ لکھتے اور دکھاتے ہیں جو طاقتوروں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیتا ہے۔ یہی لوگ صحافت کے اصل علمبردار ہیں جن کی موجودگی ہمارے سماج کی روح کو زندہ رکھتی ہے۔ ہم اکثر خبر پڑھتے ہیں، ایک تصویر دیکھتے ہیں اور چند لمحے غمزدہ ہو کر آگے...
احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے جب ہم سسٹم کو اپنی روش پر چلنے نہیں دیتے۔ سسٹم کو آہنی ہاتھوں سے جکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب کسی ریاست کا احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے تو وہ ریاست کو کمزور بنا دیتا ہے۔ایسا کہنا بھی درست نہیں کہ آمریت کا ہر دور ملک کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ تاریخ کمال اتا ترک جیسے آمروں کی بھی گواہ ہے۔اسٹالن کی مثال بھی اس مخصوص پس منظر میں لی جا سکتی ہے،مگر ایسے آمر ہمیں تاریخ میں صرف دو چار ہی مثال کے طور پر ملیں گے۔زیادہ تر آمر درباریوں کے خوشامدیوں کے گھیرے میں رہے، انھوں نے ایک مخصوص’’ شرفاء‘‘ کا طبقہ بنایا اور رخصت ہوئے۔پھر ’’شرفاء‘‘...
یہ کیسے ممکن ہے کہ کمزوری کی طاقت ہو اور طاقت کی کمزوری نہ ہو۔ اس دنیا میں ایسی کوئی چیز ہے ہی نہیں جس کا دوسرا رُخ ، دوسرا پہلو اور دوسرا زوج نہ ہو۔کمزوری کی طاقت کا ذکر تو ہوگیا ہے لیکن طاقت کی کمزوری ابھی باقی ہے کہ ہر عروج کا زوال بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایک کھلاڑی یا ٹیم جب کوئی کپ ،کوئی فائنل جیت لیتا ہے تو پھر اس ایوارڈ یا کپ کا چھیننا بھی ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے۔طاقت کی کمزوری کا یا نقصان کا ذکر تو سامنے ہے کہ اس زمانے کے گراں ڈیل قوی الجثہ اور طاقتور جانوروں کی اولادیں آج ہم چھپکلیوں، سنڈیوں کی صورت میں سانپوں، بچھووں اور...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
رواں ہفتے قیام پاکستان کے 78 سال مکمل ہوئے۔ اس ملک نے ہمیں کیا دیا؟ اس موقع پر یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے۔ تنقید نما یہ سوال اتنا بے جا بھی نہیں تاہم اس سوال کے پیچھے بیشتر اوقات ہم ایسے لوگوں کا تساہل اور تن آسانی بھی چھپی ہوتی ہے جو شکوہ ظلمت شب کو ہی اپنا کمال جانتے ہیں تاہم بقول فراز حقیقت کچھ یوں ہے: شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے بہت زیادہ نہ سہی لیکن وطن عزیز میں چند نام ور لوگ ضرور ایسے ہیں جنھوں نے بامقصد زندگی گزاری اور اس ملک کے لیے اپنی اپنی حیثیت میں جو بن پڑا، کیا۔ یوم آزادی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔ پولیس نے...
ایک چائے والے سے وزیراعظم تک کا سفر یقیناً ایک ناقابل یقین سفر ہے۔ عام طور پر ایسی خواہشات پر مشتمل سفر خواب میں ہی کیا جاتا ہے۔ خوابوں کی دنیا بھی عجیب دنیا ہوتی ہے، کبھی آغاز ڈراؤنا تو انتہا خوبصورت اور کبھی آغاز رومانوی تو انتہا عبرتناک۔ اسی میں مودی کا مستقبل چھپا اور عیاں دونوں ہیں بس دیکھنے والے کی نظر ہونی چاہیے۔ ایک بات تو طے ہے کہ ایسے عہدوں تک پہنچنے کے لیے اپنوں کے کندھوں اور گردن پر پیر رکھنے پڑتے ہیں اور اس میں اگر گردن ڈھلک بھی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ یہ تو گردن ڈھلک جانے والے کا قصور گردانا جائے گا کہ اس نے پہلے سے کسی اور...
طوفان اقصیٰ کا معرکہ جاری ہے۔ اس معرکہ نے امریکا کی عالمی اجارہ داری کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی ساکھ کو عوامی سطح پر اور فوجی سطح پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عوامی سطح پر دنیا بھر میں اسرائیل کو شدید احتجاج کا سامنا ہے اسی طرح فوجی سطح پر بھی غاصب صہیونی حکومت شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار ہے۔ فوجی نقصانات کی تفصیل کو اسرائیلی غاصب حکومت چھپا رہی ہے۔ بہرحال ایسے حالات میں کہ جب غاصب صیہونی حکومت کو فلسطینی مزاحمتی محور کے گروہوں حماس، جہاد اسلامی اور لبنان میں حزب اللہ اور یمن کی انصار اللہ کے ساتھ ساتھ براہ راست ایران سے کاری ضرب لگ...
مہذب اقوام اپنے اہم ایام کو بڑے وقار اور بردباری سے مناتی ہیں۔ پوری عیسائی دنیا 25 دسمبرکو حضرت عیسیٰؑ کا یوم ولادت مناتی ہے۔ تقریباً دو ماہ سے وہ لوگ اس جشن کو منانے کی تیاری کرتے رہتے ہیں۔ بے تحاشا پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن اس خاص دن پر عبادت کے بعد ایک دوسرے کو تحفے دیتے، دعوتیں کرتے ہیں اور یہ ساری خوشیاں خوش اسلوبی سے مناتے ہیں، یہی حال دوسری اقوام کا بھی ہے۔ ہمارے بھی کچھ دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں عید، بقر عید ہماری عبادات اور اظہار تشکر کے دن ہیں اور ہم ان عبادات میں مصروف رہتے ہیں،مگر ادھر چند سالوں سے ہمارے یہاں ’’تہوار‘‘ اور ’’منانے‘‘ کے تصورات بدل گئے ہیں...
گزشتہ دنوں امریکا سے عامر فہیم شو بہ ذریعہ آن لائن منعقد ہوا، یہ پروگرام ممتاز و معتبر شاعر رئیس فروغ کی یاد میں تھا۔ عامر فہیم علم و ادب اور اس کے فروغ کے حوالے سے اہم نام ہے، وہ پروفیسر ہیں، تخلیق کار ہیں، مترجم ہیں، اپنی انھی خوبیوں کی بنا پر وہ ہر روز ادبی و علمی پروگرام پاکستان کے ممتاز قلم کاروں کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔ اس بار منفرد لہجے کے شاعر رئیس فروغ کی برسی کے سلسلے کا پروگرام تھا، عامر ’’فہیم شو‘‘ کے علاوہ بھی حلقہ ارباب ذوق کے سیکریٹری جنرل جناب زیب اذکار نے شاعر محترم کے حوالے سے ایک محفل سجائی۔ اس محفل میں بھی شعرا و ادبا نے ان کی...
یومِ آزادی محض جشن اور پرچم کشائی کا دن نہیں بلکہ یہ اس مقصد کی یاد دہانی ہے جس کے لیے قربانیاں دی گئیں۔ برصغیر میں آزادی کی تحریکوں کا بنیادی مقصد غلامی سے نجات اور عوام کی فلاح پر مبنی نظام کا قیام تھا۔معرکہ جدوجہد و خوشحالی کا مطلب صرف کسی ایک جنگ یا تحریک سے نہیں، بلکہ ہر اس جدوجہد سے ہے جو انصاف، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے کی جائے۔ برصغیر میں آج بھی غربت، ناانصافی، مذہبی منافرت اور طبقاتی تقسیم جیسے مسائل موجود ہیں، اگر معرکہ حق اور معرکہ جدوجہد و خوشحالی کو معاشرتی انصاف، تعلیم کی فراہمی اورکرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کے طور پر زندہ رکھا جائے تو یہ ترقی کی بنیاد بن...
آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہماری اجتماعی اور قومی ذمے داری ہے۔ آزادی کی قدر و قیمت مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھنی چاہیے جو بھارت اور اسرائیل کے ظلم کا شکار ہیں۔ آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وطن عزیز کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، یومِ آزادی پاکستان صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ہمارے قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی تجدید کا دن ہے آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور آزای کی زندگی کا ایک دن غلام کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ بڑی خوش قسمت ہیں وہ اقوام جو آزاد فضا...
امریکی مذاکرات کاروں نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کی اگست میں ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ مذاکرات 25 سے 29 اگست کے درمیان نئی دہلی میں ہونے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ برقرار ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں بھارت پر 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کر دیے تھے اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند کردیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے مارگلہ ہلز کے 2 سے 5 تک کے ٹریل شہریوں کےلیے بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کےلیے بند رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کی گئی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔یہ بات انہوں نے بونیر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں راستے بحال کرنا ترجیح ہے، ایوی ایشن سے اضافی ہیلی کاپٹرز مانگے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گاوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں جانی نقصان پر کل سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون آیا تھا،...
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں، شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایسا سلسلہ یا کلاؤڈ برسٹ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں دوبارہ بھی ہوسکتا ہے، اس سال مون سون کی شدت اور پھیلاؤ کا ایریا زیادہ ہے، گلگت بلتستان میں جو دو ہفتے پہلے ہوا، اسی کا فالو اپ اب کے پی کے میں نظر آیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئےبونیر میں مکینوں...
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی عزاداروں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہو رہی ہیں، تین اور بھی صوبے ہیں مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، ن لیگ کی حکومت بتائے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس تعصب کی کیا وجہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ احمد اقبال رضوی پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید عالمِ دین، مقرر اور تنظیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم (ایران) سے دینی تعلیم حاصل کی اور فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ میں تخصص کیا۔ پاکستان واپسی کے بعد مختلف دینی مدارس اور...
سٹی42: مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت...
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں میں 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، گذشتہ 12 روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کوٹہ کے تحت 7 ہزار نشستیں باقی ہیں. اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن توسیع کر دی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں میں 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، گذشتہ 12 روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کوٹہ کے تحت 7 ہزار نشستیں باقی ہیں، ایک دن کی توسیع...
دنیا بھر سے سائنسی دنیا کی چند حیرت انگیز تصاویر اور تحقیقات منظر عام پر آئیں جنہوں نے ماہرین کو دنگ کر دیا۔ کہکشانی مہمان دمدار ستارہ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسے دمدار ستارے (Comet) کی سب سے واضح تصویر لی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کہکشاں سے آیا ہے۔ یہ دمدار ستارہ 3I/Atlas صرف تیسرا ایسا دریافت شدہ انٹرسٹیلر مہمان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرین فلکیات حیران، آسمان میں ایسا کیا غیر معمولی ہونے والا ہے؟ ماہرین کے مطابق یہ غیرمعمولی رفتار سے خلا میں محوِ سفر ہے، تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار میل (2 لاکھ 9 ہزار کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار اب تک ریکارڈ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں لوگوں کی مزید اموات نہیں دیکھنا چاہتے۔ اور یوکرین میں جاری خون ریزی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ اور یوکرین کو جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کرنا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو مشورہ دوں گا جنگ بندی معاہدہ کر لیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں لوگوں کی مزید اموات نہیں دیکھنا چاہتے۔ اور یوکرین میں جاری خون ریزی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس یوکرین جنگ...
خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی۔بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے۔متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور مقامی رضاکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب میں جان سے جانے والوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوات میں سیلابی ریلوں سے...
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاق یا پنجاب سے مدد نہیں ملی: ترجمان وزیراعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔ فراز مغل کا کہنا تھاکہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاوڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے 200 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ قومی سانحہ ہے وزیراعظم کو بونیر کے لیے...
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑیں۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک " مسئلہ " بن چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نیتن یاہو پر برس پڑیں۔ میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل...
فرق نہیں پڑتا حکومت کون کر رہا ہے، ملکی ترقی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ حکومت کون کر رہا ہے، ملک کی ترقی ضروری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہمارے آبا اجداد جرمن اور جاپانی مصنوعات استعمال کرتے رہے، اب وقت بدل گیا ہے اور ہمارے استعمال کی چیزیں بھی بدل گئی ہیں، عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان درست سمت پر ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ہم 78 سالوں سے دہشت گردی...
آسٹریلیا میں 10 ملیں ڈالر کی چوری پر بھارتی شہریوں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آسٹریلیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے شاپ لفٹنگ (چوری) نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے صرف 5 ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا چرائیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک بولا چودھری کے تمغے اور اعزازات چوری پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں زیادہ تر بھارتی شہری ہیں جو عارضی ویزوں پر آسٹریلیا میں مقیم تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں 21 سے 54 برس کی عمر...
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )غزہ میں اب تک اسرائیلی فورسز نے 61 ہزار 897 افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جب کہ ایک لاکھ 55 ہزار 660 افراد مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزرات صحت نے گزشتہ روز سے اب تک مزید 70 شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو ہسپتالوں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 8 لاشیں ملبے تلے یا دیگر مقامات سے نکالی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران کم از کم 26 افراد کو امداد کے حصول کی کوششوں کے...
چین میں سائنس دانوں نے پہلا میٹورائٹ ہیرا (خلا میں اجرام کے شدید تصادم کے صورت میں وجود میں آنے والا ہیرا، جس کو لونسڈیلیٹ یا شش پہلو ہیرا بھی کہا جاتا ہے) بنا لیا۔ جرنل نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی مضبوط ہیرے کی چھوٹی ڈسک بنائی گئی جو ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرونکس میں روایتی ہیروں کی جگہ لے سکتا ہے۔ اس ہیرے سے متعلق سائنس دانوں کا خیال تھا کہ یہ زمین پر پائے جانے والے ہیروں سے بھی زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ واضح رہے دنیا کا پہلا شش پہلو ساخت کا ہیرا 1967 میں کینیون ڈائیابلو نامی...
اسلام ٹائمز: جنگل کا شیر ہماری طاقت و دماغ اور جنگل کے نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، وہ کبھی جھکنے کو تیار نہیں اور اپنی جرات و استقامت کے ذریعے پورے نظام اور منظرنامے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگل کا نظام ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے گا؟ سوال یہ ہے کہ آنے والے برسوں میں کیا ریچھ اور ہاتھی اپنی مرضی سے جنگل کا نظام چلائیں گے یا پھر جنگل کا شیر اپنی دھاڑ سے پورے کھیل کا نقشہ بدلے گا تحریر: ایس ہادی ایک دفعہ جنگل میں ریچھ لکڑی کے ٹکڑے پر بیٹھا پنجے ہلا رہا تھا، اسی دوران ایک بڑا سا ہاتھی زمین ہلانے والے قدموں کے ساتھ قریب آیا۔ یہ ملاقات کوئی...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
مولانا ثنا اللہ کا قتل اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ یہ دہشت گرد اسلام کے محافظ نہیں بلکہ اس کی اصل روح اور اقدار کے دشمن ہیں، اصل شہید وہ ہیں جو تعلیم، علم اور عزت سے جینے کے حق کی حفاظت کرتے ہیں نہ کہ وہ جو علما اور بے گناہ شہریوں کو اپنی طاقت کی ہوس میں قتل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں حالیہ دہشت گرد حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ خوارج صرف معصوم جانوں کے دشمن نہیں بلکہ مسلم معاشرے کی فکری اور اخلاقی بنیادوں پر حملہ آور ہیں، علما، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر یہ عناصر علم کو تباہ کرنے اور اُمت کو تقسیم کرنے کی سازش...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹوز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔خط میں روسی صدر پیوٹن نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے خط میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ گزشتہ 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟خیبر پختون خوا میں 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث...
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022ء کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرچکے تھے، شرطیں لگ رہی تھیں کہ بیرونی ڈیفالٹ کب ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022ء کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرچکے تھے، شرطیں لگ رہی تھیں کہ بیرونی ڈیفالٹ کب ہوتا ہے۔ احسن اقبال...
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں...
کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحی کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار...
معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔ گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اُس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو ناگہانی آفت کا شکار ہوئے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے متاثرین کو دعاؤں میں یاد رکھنے اور قابلِ اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بکھر گیا، اسے...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مزید گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں یوسف پلازہ پولیس نے گرفتار مزید 3 ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں محمد معاذ، امام علی اور سید ثقلین شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے اور بیان قلمبند کرنے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان چہرے نظر آرہے ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر 3 ڈنڈے برآمد کیئے گئے ہیں جو قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے ریمانڈ...
اسلام ٹائمز: سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ کے اس دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی احکامات کی تعمیل کرتے ہیں۔ اس طنزیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ درحقیقت "ٹرمپ نیتن یاہو کی پیروی کر رہا ہے" اور "امریکہ وہی کر رہا ہے جس کا اسرائیل نے اسے حکم دیا ہے۔" تحریر: پرشنگ کانپور آج (ہفتہ) سائبر اور سوشل میڈیا کے سرگرم افراد نے ایکس پر اپنے تبصروں میں ایک ایسے شخص کا تعارف کرایا ہے جو ان کے مطابق ٹرمپ کو حکم دیتا ہے اور ٹرمپ اس کے احکامات پر عمل پیرا ہوتا ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) یوکرین کے مسئلے پر امریکی اور روسی صدور کی آج ہونے والی ملاقات سے قبل اقوام متحدہ نے بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے کوششوں یا معاہدے کے لیے ادارے کے چارٹر کے اصولوں کو مدنظر رکھنا اور یوکرین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے مابین یہ ملاقات امریکہ کی ریاست الاسکا میں مقامی وقت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیلی فوج سے کہا ہےکہ وہ غزہ میں امدادی قافلوں کو تحفظ مہیا کرنے والے فلسطینیوں پر حملے بند کرے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت دے۔ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں قحط جیسی صورتحال کا ایک بڑا سبب یہی حملے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک شمالی اور وسطی غزہ میں امدادی قافلوں کی حفاظت کرنے والے فلسطینیوں پر 11 حملے ہو چکے ہیں۔ ان میں کم از کم 46 افراد کی ہلاکت ہوئی جن میں اکثریت سکیورٹی اہلکاروں کی تھی جبکہ امداد کے حصول...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے متعدد شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی قافلہ 30 میٹرک ٹن ادویات، پانی اور صحت و صفائی کا سامان لے کر یوکرین کے جنگ زدہ علاقے کیرسون میں پہنچ گیا ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یہ سامان کیرسون میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے 500 شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں بڑھتے ہوئے حملوں سے لوگوں اور امدادی کارکنوں کو سلامتی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن میں ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔ Tweet URL اس قافلے کی قیادت یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمل نے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے کے بعد ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان حکمرانوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات نہایت خراب ہیں جنہیں حصول تعلیم، نوکری کرنے اور عوامی زندگی میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں خواتین اور لڑکیوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جس کے بغیر ان کے لیے...
سٹی 42 : گلگت بلتستان اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچا دی گئیں۔ سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت، فعال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ابھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ...
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے...
فراز مغل، فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کےلیے مدد نہیں ملی ہے۔ این ڈی ایم اے کی پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزرینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے، 200 افراد اب تک لاپتہ...
اسلام ٹائمز: یورپ کی تنہائی کی تشویش بالکل درست ہے اور یورپ خود کو بے بس محسوس کر رہا ہے اسی لیے یورپ اپنا دفاعی بجٹ بڑھا رہا ہے اور اس نے فوجیوں میں بھی اضافے کی کوششیں شروع کر دی ہیں مگر یورپ کے لوگ زیادہ ہی پر امن ہوگئے ہیں۔ جرمنی کو ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے مگر کوئی بھی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔ فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ یورپ پریشان نہ ہو اگر یورپ کو کوئی ایٹمی خطرہ پیش ہوا تو ہم یورپ کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس ٹرمپ کے آنے سے امریکی خارجہ پالیسی ناقابل اعتبار ہو چکی ہے،...
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ امدادی سامان میں ایمبولینس،جنریٹر، کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن اور خشک دودھ شامل ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی کاموں میں معاونت اور نگرانی کے لیے پشاور میں موجود ہے جب کہ مسلح افواج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی...
باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے، طلال چوہدری باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین، اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس اہلکار اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ شہید اہلکاروں کو فوجی اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں...
تازہ ویڈیو فوئیج جاری کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین نے نشاندہی کی ہے کہ وہ کیسے غاصب اسرائیلی فوج کے اَن پھٹنے بموں کو قابض صیہونیوں کیخلاف استعمال کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی فوجیوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں میں غاصب اسرائیلی فوج کے اَن پھٹے بموں کے استعمال سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرایا القدس بریگیڈز کے ساتھ منسلک فلسطینی مجاہدین کیسے اَن پھٹنے اسرائیلی بموں کو سڑک کنارے نصب کئے جانے والے بموں میں تبدیل کرتے اور ان کے ذریعے غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ویڈیو کے...
وفاقی وزیر اطلاعات کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد اور وزیراعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 6 گھنٹوں میں 151 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں۔ صوبے میں 145 ہلاکتیں اور 137 زخمی رپورٹ ہوئے۔ مرنے والوں میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی، جب کہ آزاد کشمیر میں 2 افراد...
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں خیبر پختونخوا کابینہ اراکین، سیکرٹریز، پولیس اہلکار سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں خیبر پختونخوا کابینہ اراکین، سیکرٹریز، پولیس اہلکار سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ واضح رہے گزشتہ روز باجوڑ سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن حصہ لینے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، جس سے 2 پائلٹس اور عملے سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) 1 سال میں 12 ہزار ارب روپے ٹیکس دینے والی عوام پر احسن اقبال کی تنقید، کہا پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، اخراجات کے لیے آج بھی قرض لینا پڑتا ہے، بجٹ خسارہ 6 فیصد سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022 کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرچکے تھے، شرطیں لگ...
اپنے تازہ بیان میں مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی محاذ کے قائد (سید حسن نصر اللہ) اور ہمارے دوسرے کمانڈروں کے قتل نے میدان میں ہماری مزاحمت کو مزید بڑھایا ہے اور ہم نے اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے! اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اتحاد الوفاء للمقاومہ کے رکن رامی ابو حمدان نے تاکید کی ہے کہ ملک کے مختلف طبقات کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات، اسرائیل و امریکی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانی حکومت نے گذشتہ دہائیوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کے مقابلے میں ملک کے جنوبی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے۔پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا ۔پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں ۔2سالہ ایل اے ڈی...
گرمیوں کے لمبے دن پکنک کے لیے بہترین ہوتے ہیں لیکن بِھڑ (تتیا) اکثر بغیر بلائے مہمان کی طرح آ کر خوشگوار لمحات خراب کر دیتی ہیں۔ ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ان کے حملوں سے بچا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب ویلز کے رہائشی کو بھڑوں سے بھڑنا مہنگا پڑگیا بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دی کانورسیشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیادہ تر لوگ بھڑ سے خوفزدہ ہوتے ہیں کیونکہ انہیں جارحانہ اور تکلیف دہ حشرات سمجھا جاتا ہے لیکن زمین پر جنگلی حیات کی کمی کے اس دور میں ہمیں ہر جاندار کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا حتیٰ کہ بھڑوں کے ساتھ بھی۔ بھڑیں اہم...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرن انچیف یونائیٹد بزنس گروپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہماری سرحد جڑی ہوئی ہے اُن سے تیل کیوں نہیں خریدا جاتا، ہمارا زرعی ملک دنیا بھر کے ممالک کی زراعت سے پیچھے ہے جب کہ امریکا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کرنا خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیٹرن انچیف یونائیٹد بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، مقابلہ کرنے کیلئے ایشین ٹائیگر بننا پڑے گا۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی مزید کمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ہمارا ہدف بجلی کو 26 روپے یونٹ پر لانا...
کویت نے پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحیٰ کی کال موصول ہوئی۔ جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی پاکستان میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت کی حکومت اور بھائی چارے کے جذبے سے سرشار عوام پاکستان کے اس مشکل...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ سول سیکریٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی۔ سول سیکریٹریٹ پشاور میں نماز جنازہ میں کابینہ اراکین کے علاوہ بیوروکریسی کے سنئیر افسران، سیکریٹریز اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 افراد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ اور بونیر جاتے ہوئے راستے میں ضم ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالئی کے پہاڑی سلسلے میں خراب موسم کے باعث کریش کرگیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹس سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔
آسٹریلیا میں بھارتی طلبا کی منظم چوریوں کا انکشاف ہوا جس میں صرف پانچ ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زائد کی چوریاں بے نقاب ہوگئیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھارتی طلبا اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر افراد پر مشتمل 19 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ اس گروہ پر الزام ہے کہ انھوں نے بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا قیمتی اشیاء چرایا۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کی صورت میں کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق بھارتی طالب علموں کی جانب سے چوری کیے گئے سامان میں بچوں کا فارمولا دودھ، وٹامنز اور الیکٹرک ٹوتھ برش بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری کیا...
—فوٹو: اے ایف پی خیبر پختونخوا میں 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 145 افراد جاں بحق ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 151 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں خیبر پختونخوا میں 137 افراد زخمی ہوئے جبکہ اسی دوران باشوں اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئی این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 25 جون سے ملک...
پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ...
گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے جہاں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذز میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے جہاں...
سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ہیں ۔ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا ۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ...
ایک ایسے وقت میں کہ جب غاصب اسرائیلی رژیم، غزہ کی پٹی کی آبادی کے ایک قابل قدر حصے کو جنوبی سوڈان منتقل کرتے ہوئے خطے میں انسانی بحران کا ایک متنازعہ حل تلاش کرنیکی کوشش میں ہے، باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک کی ناکامی کے باوجود بھی تل ابیب جوبا کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش میں ہے اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے 3 باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور جنوبی سوڈان، غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو یہاں لانے کے لئے کسی معاہدے کے انعقاد پر بات چیت کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے صوبہ بھر میں دونوں ایونٹس انتہائی پر امن گزرے ہیں۔ دونوں ایونٹس کے پر امن انعقاد میں علماء کرام اور امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا۔ پولیس، فوج اور رینجرز نے مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اور علماء کرام نے منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و رفقاء...
گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے۔ گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور...
خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت سامنے آگئی۔سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسامیوں کی تشہیر اور امتحانات ریگولیشنز 2023 کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ایس پی ایس سی بھرتی عمل میں اہلیت کے معیار کی مکمل پاسداری ہے، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی ایس سی بھرتی کا عمل صرف سندھ ڈومیسائل امیدواروں کے لیے ہے۔ دیگر صوبوں کے امیدوار قبول نہیں کیے جاتے، ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہیں۔ایس پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈومیسائل اور دیگر سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں ہے۔ ڈومیسائل اور پی آر سی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کی جنگ میں ''حد سے تجاوز‘‘ کر رہی ہے۔ روزنامہ ژیلینڈز پوسٹن کے ساتھ ایک انٹرویو میں فریڈرکسن سے کہا، ''نیتن یاہو اب بذات خود ایک مسئلہ ہیں۔‘‘ ڈنمارک کی سینٹر رائٹ جماعت سے تعلق رکھنے والی وزیر اعظم نے غزہ پٹی میں ''مکمل طور پر ہولناک اور تباہ کن‘‘ انسانی صورتحال اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے نئیکی مذمت کی۔ انہوں نے کہا، ''ہم ان ممالک میں شامل ہیں جو اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں ابھی تک یورپی یونین کے رکن دیگر ممالک کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔(جاری ہے) ‘‘ فریڈرکسن...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45فیصد ہو گئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11لاکھ 37ہزار ٹن رہی جس کی مالیت 51کروڑ 10لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024ء کے مالی سال میں قائم کردہ 9لاکھ 90ہزار 266ٹن مالیت 43کروڑ 40لاکھ ڈالرکے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری جانب ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور گہری ہوتی غربت...
-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کے اراکین، مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور پارٹی کے دیگر عہدیداران سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لیے جدید اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یو سی 35 کے وارڈ 1 اور 2 میں سی سی ٹف پختہ...
اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 2 پائلٹ سمیت عملےکے 5 افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حادثے میں شہید کرنل ریٹائر شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، وہ آرمی سے ریٹائر ہونےکے بعد انتہائی تجربہ کار پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اُس وقت کےچیف آف آرمی اسٹاف سمیت متعدد وی آئی پی فلائٹس اڑائی تھیں۔ حادثے میں شہید ریٹائر ونگ کمانڈر آفتاب کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ائیر فورس سے ریٹائر ہوئے تھے۔ شہید فلائٹ انجینئر سلیم تلہ گنگ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی ائیر فورس سے ریٹائر تھے۔ حادثے میں شہید ہونے والے کریو چیف مختار کا تعلق صوابی سے تھا جبکہ...
برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
پشاور:پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی بونیر پہنچے اور وزیراعظم کی فراہم کردہ امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر و...

’یوکرین کو اب روس سے امن معاہدہ کرنا پڑے گا‘، جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہونے پر صدر ٹرمپ کی ’کمزور‘ کو نصیحت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہیے کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے اور یوکرین نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کے باوجود کوئی جنگ بندی طے نہ ہو سکی۔ ٹرمپ نے ایک بڑی پالیسی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پیوٹن اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ جنگ ختم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ براہ راست امن معاہدہ ہے، نہ کہ محض...
کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کو 65 لاکھ لوگوں کے ووٹوں کو حذف کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایس آئی آر کے عمل سے کس کو فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے حکمراں جماعت بی جے پی پر اقتدار میں رہنے کے لئے کسی بھی حد تک غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات میں بہت سی بے ضابطگیاں منظرعام پر آرہی ہیں۔ کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے نام پر اپوزیشن کے ووٹ کھلے عام کاٹے جا رہے ہیں۔...
کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں، ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رسول باچا، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں...

اسرائیلی توسیع پسندانہ منصوبے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار، پاکستان و مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے انضمام اور مبینہ ’گریٹر اسرائیل‘ کے منصوبے سے متعلق بیانات نے عرب اور مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ پاکستان سمیت درجنوں مسلم ممالک نے ان بیانات کو کھلی اشتعال انگیزی، بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر ڈاکہ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کا ’تاریخی اور روحانی مشن‘ جاری رکھنے کا عزم اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی...
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے نیتن یاہو کو ایک پاگل، نسل پرست اور قاتل شخص قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وہ اقتدار میں باقی رہنے اور جیل جانے سے بچنے کے لیے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں صیہونی رژیم کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے والے سعودی عرب کی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے اس بار غاصب رژیم کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں ذہنی طور پر پریشان حال شخص قرار دیا ہے جو نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے شہزادہ...
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم ایک بار پھر اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا سنہ 2024 سے کینسر کے علاج سے گزرنے والے بادشاہ کو حال ہی میں سینڈرنگھم میں چہل قدمی کے دوران چھڑی کا سہارا لیتے دیکھا گیا، جس نے ان کی صحت کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ معروف ویب سائٹ ریڈار آن لائن ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ کی چھڑی اب محض شاہی روایت کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن چکی ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں میں ان کی...
فوٹو: پی ٹی وی پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان رینجرزسندھ نے شہریوںکے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرکے کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج سی4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عامر علی ولد روشن علی، بلال علی ولد مبارک علی شیخ، فیصل رانا ولد رانا عبدالجبار اور ملزمہ مسماة گلزارہ زوجہ شبیر احمد شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 15سالہ مغوی راشد بلیدی ولد روشن علی کو بازیاب کرالیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کار کو پروٹیکشن فراہم کر رہے تھے موقع سے فرار ہو گئے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، پولیس یونیفارم، ہتھکڑی اور ایک کار(جس...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیر قانونی سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔(جاری ہے) پی ٹی اے نے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کی معلومات فوری پر حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلیے cnic.sims.pk وزٹ کریں۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تو 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور معلومات...

خیبر پختونخوا ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کامتاثرہ علاقوں کا دورہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں گے۔صوبائی حکومت کی ٹیم پہلے ہی متاثرہ مقامات پر پہنچ کر ریلیف سرگرمیوں اور متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کے تحت اپنے میڈیا کوآرڈینیٹر فراز احمد مغل کو بھی متاثرہ علاقوں...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خٓنہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔ محسن نقوی نے شہیدکے والد ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،وزیر داخلہ نےمیجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ نے شہید کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں،اسے...