data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی : چھترپتی شواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (CSMI) پر ممبئی کسٹمز زون III نے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنا دی، تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے 16 نایاب اور غیر ملکی نسل کے زندہ سانپ برآمد کر لیے گئے، کسٹمز حکام نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان بھارتی محکمہ کسٹمز  کاکہنا ہےکہ  گرفتار مسافر ایک کمرشل فلائٹ کے ذریعے تھائی لینڈ سے بھارت پہنچا تھا، ایئرپورٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران اہلکاروں کو مشتبہ سامان پر شک ہوا، مزید تلاشی لینے پر سامان میں انتہائی ہوشیاری سے چھپائے گئے 16 زندہ سانپ برآمد ہوئے جن میں مختلف نایاب نسلیں شامل ہیں۔

سانپوں کی تصویر دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں.

حکام کے مطابق برآمد کیے گئے سانپوں میں “گارٹر اسنیک”، “رائنو ریٹ اسنیک”، “البینو ریٹ اسنیک”، “کینین سینڈ بوا اور “کلیفورنیا کنگ اسنیک” شامل ہیں، یہ تمام سانپ نایاب اور غیر ملکی نوعیت کے ہیں اور بھارتی جنگلی حیات کے قوانین کے تحت ان کی درآمد، برآمد یا ملک میں رکھنا ممنوع ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق مسافر نے ان سانپوں کو انتہائی مہارت سے پیک کر کے اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ جانچ پڑتال سے بچ سکے،  کسٹمز افسران نے پیشہ ورانہ مہارت سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی، اسمگلنگ کا مقصد یا تو انہیں بھارت میں غیر قانونی طور پر فروخت کرنا تھا یا پھر مخصوص خریداروں تک پہنچانا تھا۔

محکمہ کسٹمز نے تمام سانپوں کو فوری طور پر محکمہ جنگلات (Forest Department) کے حوالے کر دیا ہے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ سکیں۔

حکام کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ممبئی ایئرپورٹ پر نایاب پرندوں اور جانوروں کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی جا چکی ہیں، وہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور اس قسم کی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کے قوانین کے تحت جنگلی حیات کی غیر قانونی درآمد و برآمد ایک سنگین جرم ہے، جس پر قید اور جرمانہ دونوں کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگلی حیات

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار