کسٹمز نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ضبط کر لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹمزحکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔
پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا ہرجانہ کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور لاہور ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں اور اپیل پر فیصلے تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے کارروائی سے روکا جائے۔