وحدت یوتھ کراچی کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں موکبِ قرآنی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
وحدت یوتھ کراچی کے صدر علی حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ موکبِ قرآنی کا مقصد عزاداران کو یہ باور کرانا ہے کہ امام حسینؑ کی قربانی دراصل قرآن و اسلام کی بقا کے لیے تھی، اور یہی اربعین کا پیغام ہے کہ ہم قرآن و اہل بیتؑ کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں موکبِ قرآنی کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوسِ عزاءِ امام حسینؑ میں "موکبِ قرآنی" قائم کیا گیا۔ موکب میں عزادارانِ حسینؑ اور زائرین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے زائرین کو قرآن و اہلِ بیتؑ کی تعلیمات سے آگاہ کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ قرآن کے عملی مفاہیم اور انسانیت کے اعلیٰ اقدار کا مظہر ہے۔ وحدت یوتھ کراچی کے صدر علی حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ موکبِ قرآنی کا مقصد عزاداران کو یہ باور کرانا ہے کہ امام حسینؑ کی قربانی دراصل قرآن و اسلام کی بقا کے لیے تھی، اور یہی اربعین کا پیغام ہے کہ ہم قرآن و اہل بیتؑ کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ آخر میں نماز مغربین کا انعقاد کیا گیا، جس کی امامت کے فرائض علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ادا کئے۔ .ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مرکزی جلوس میں موکب قرآنی کا انعقاد
پڑھیں:
امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
لاہور سمیت ملک بھر میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے جن میں نوحہ خوانی اور ماتم برپا کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
لاہور
لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس کی تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقدس پروگراموں کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنائیں گے، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مجالس، عزاداری جلوسوں، عرس تقریبات کو بھرپور سکیورٹی انتظامات فراہم کر رہے ہیں، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 644 مجالس منعقد، 392 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں جن کیلئے 37 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔
کراچی
ادھر کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس دن ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جلوس کے راستے میں آنے والی مارکیٹوں کی دکانوں کو بم ڈسپوزل یونٹ نے سرچنگ کے بعد سیل کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔جلوس کی سکیورٹی کے لئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پشاور
پشاور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں آج سہ پہر 3 بجے دو مرکزی جلوس برآمد ہوں گے، جلوس ذوالجناح امام بارگاہ آخوندآباد محلہ نوبجوڑی کوہاٹی سے جبکہ دوسرا جلوس کوچہ رسالدار قصہ خوانی سے برآمد ہوگا۔دونوں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوں گے، جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ
اسی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس مومن آباد امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوگا جس میں 22 دستے شامل ہیں۔جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، بی سی اور ایف سی کی 5 ہزار نفری تعینات ہے، جلوس کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب ہزارہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔دوسرا جلوس ولی العصر امام بارگاہ ہزارہ ٹاؤن سے برآمد اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان مغربی بائی پاس پر پہنچ کر ختم ہوگا۔