اربعین حسینی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کراچی کا کیمپ و موکب
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اربعین کا دن ہمیں ایثار، قربانی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف مقامات پر موکب اور سبیلیں لگا کر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کو اپنے لیے شرف سمجھتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن اور عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کی جانب سے مختلف مقامات پر کیمپ اور موکب لگائے گئے۔ کیمپوں میں عزادارانِ حسین علیہ السلام کے لیے سبیلِ امام حسینؑ، پانی، شربت اور تبرک کا اہتمام کیا گیا، جبکہ زائرین کو آرام و سہولت کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر نوجوانانِ وحدت یوتھ نے عزاداران کو رہنمائی فراہم کی اور ان کی خدمت کو سعادت قرار دیا۔ مجالس اور ماتمی جلوس کے راستوں پر لگائے گئے ان کیمپوں میں نہ صرف عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی گئی بلکہ اتحاد، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام بھی عام کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اربعین کا دن ہمیں ایثار، قربانی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف مقامات پر موکب اور سبیلیں لگا کر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کو اپنے لیے شرف سمجھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام کی خدمت
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔