لاہور، چہلم امام حسینؑ سمیت دیگر تقریبات کا پرامن انعقاد، پولیس فورس کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔ شہریوں نے سکیورٹی چیکنگ کے بہترین نظام، باسہولت آمدورفت انتظامات پر پولیس قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ عوامی تحفظ کیلئے پولیس نے اہم مقامات، شاہراہوں پر دن رات ڈیوٹی سرانجام دی۔
پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی، 6 ہزار پولیس افسران و جوانوں نے سکیورٹی ڈیوٹی میں حصہ لیا، سیف سٹی کیمروں سے روٹس، سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کامران کا کہنا ڈی آئی جی آپریشنز
پڑھیں:
حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کا اعلیٰ سطح کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے اور عوام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے، جہاں بھی قانونی حل ممکن ہو گا، حکومت عوام کے جائز مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے علاقے میں پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا بھر کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا نہ کریں جنہیں ملک کے امن اور استحکام کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل وخدشات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں پرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔