کراچی: گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: جشنِ آزادی کی ہوائی فائرنگ کے باعث 2 بچیوں سمیت تین جاں بحق، 47 افراد زخمی
کراچی:14 اگست 2025 کو جشنِ آزادی کے موقع پر شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آنے والے ان واقعات میں زیادہ تر زخمی افراد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔
فائرنگ سے زخمیوں 26 مرد، 6 خواتین، 3 بچے اور 1 بچی بھی شامل ہے جنہں شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 13 افراد کو سول اسپتال، 10 زخمیوں کو جناح اسپتال، 14 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور 1 زخمی کو دارالصحت اسپتال میں لایا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، لیاری، ناظم آباد، گلبرگ، مچھر کالونی، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، کورنگی، ملیر، ایف بی ایریا، اور دیگر علاقے شامل ہیں۔۔
متعدد مقامات پر ہوائی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں جن سے نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ پولیس نے بعض علاقوں میں چھاپے مار کر چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔