صنم سعید کا ’لڑکی کم لڑکا زیادہ‘ تبصرے پر پروین اکبر کو طنزیہ جواب
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔
چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔
اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب انہوں نے یوں بیان کیا: ’’ایسی بڑی عمر کی خاتون جو کسی دوسری عورت کی ذاتی زندگی یا کام میں بلا وجہ مداخلت کرے۔‘‘ اسٹوری کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر بھی پوسٹ کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ یہ طنز کس کی طرف ہے۔ کسی نے لکھا، ’’یہ تو سیدھا آنٹی کو جواب دیا ہے‘‘، تو کسی نے کہا، ’’پروین اکبر کو فضول رائے نہیں دینی چاہیے تھی، صنم بہت گریس فل ہیں‘‘۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’آنٹی اس اسٹوری سے جل جائیں گی‘‘، جبکہ ایک فالوور نے تحریر کیا، ’’بہترین جواب، اور مجھے پتا ہے یہ کس کو کہا گیا‘‘۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروین اکبر
پڑھیں:
کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔