Islam Times:
2025-08-16@21:20:43 GMT

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کے راستے میں باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، ان کی قربانی رہتی دنیا تک امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہے گی، زندگی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کراچی میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے عزاداروں کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کی قیادت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری جلوسِ چہلم میں عزاداروں کے ساتھ نہ صرف شریک رہے بلکہ عزاداروں میں اپنے ہاتھوں سے شربت، چائے اور بریانی بھی تقسیم کی۔ جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کے راستے میں باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، ان کی قربانی رہتی دنیا تک امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہے گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ زندگی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حضرت امام حسین علیہ السلام گورنر سندھ نے جلوس میں شرکت

پڑھیں:

بارشوں سے تباہی، گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے پی کو فون

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹۃائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت
  • اربعین حسینی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کراچی کا کیمپ و موکب
  • حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا  گیا
  • کراچی سمیت ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس اختتام پزیر
  • بارشوں سے تباہی، گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے پی کو فون
  • امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری