اربعین حسینی کی مناسبت پر وادی کشمیر میں جلوسہائے عزاء برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین (ع) کے مشن انسانیت کیساتھ ہے یہی وجہ ہیکہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہورہے ہیں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی
وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا، کشمیر کے کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس برآمد کئے گئے۔ اربعین کے مرکزی جلوس بمنہ و سرینگر میں برآمد کئے گئے، جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ بمنہ میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی و آغا سید حسن موسوی نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول (ص) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اپنے اقارب کے ساتھ وارد کربلا ہوئے زیارت شہدائے کربلا انجام دی اور قبر امام حسین (ع) پر یزید لعین کے جبر و استبداد کے خلاف رائے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم اربعین کربلائے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہدا (ع) بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین (ع) نے اربعین کے روز عزاداری اور زیارت شہدائے کربلا کی تاکید کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقعہ پر کربلائے معلی میں سفر عشق کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہو رہا ہے، اس سے یوم اربعین کی اہمیت اور افادیات اور بھی واضح ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین (ع) کے مشن انسانیت کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ تفصیلی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ یوم اربعین
پڑھیں:
پاکستان میں اربعین واک پر پابندی، علامہ صادق تقوی کا خصوصی انٹرویو
تعجیل ظہور امام مہدی (عج) اور عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ اور اسکی اہمیت؟ عالمی اربعین حسینیؑ کے سیاسی و اجتماعی اثرات؟ عالمی اربعین حسینیؑ عالمی استعمار امریکا کی آنکھ کا کانٹا کیوں؟ اربعین حسینیؑ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مؤثر آواز کیسے؟ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اربعین حسینیؑ کے جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے پر پابندی کے پس پردہ عوامل؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، وہ مجلس وحدت مسلمین سندھ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہنے کے علاوہ کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس و تحقیقی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ البیان قرآنک انسٹیٹیوٹ کے مدیر بھی ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ وہ شیعہ قومیات اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ کی اہمیت، پاکستان میں زائرین پر پابندی کے بعد اربعین واک پر پابندی سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial