وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال میں نقصانات اور انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان گورنر گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلد گلگت بلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سندھ سید مراد علی شاہ گلگت بلتستان وزیر اعلی شاہ نے
پڑھیں:
حماس کے انکار کے بعد امیر قطر کا ٹرمپ سے ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ
واشنگٹن: حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ جنگ بندی منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ گفتگو حساس نوعیت کی تھی، اس لیے اس کی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔ تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس امریکی صدر کے پیش کردہ منصوبے کو منظور کر لے گی۔ لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جلد ہی حماس کے لیے ڈیڈلائن مقرر کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے حماس کو 3 سے 4 دن میں جواب دینے کا کہا تھا جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ حماس اس منصوبے کو مسترد کر دے۔
دوسری جانب فرانسیسی میڈیا کے مطابق قطر میں مصر، ترکیہ اور قطری حکام سے ملاقات کے دوران حماس کا ایک دھڑا غیر مسلح ہونے سے انکار کر چکا ہے، جبکہ دوسرا دھڑا ٹرمپ کے امن منصوبے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ مصر، قطر اور ترکیہ مل کر حماس کو جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے منصوبے میں کئی خامیاں ہیں جن پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، تاہم کسی صورت غزہ کے عوام کو بے دخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔