حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا ۔ ارشد ولی محمد سابق وزیر سیاحت، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ (نگران حکومت سندھ رہے ہیں۔ ارشد ولی محمد کو یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت، رفاہی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا۔
(جاری ہے)
بطور وزیر سیاحت نگران حکومت سندھ، انہوں نے صوبے کے ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات اور ساحلی وسائل کو اجاگر کیا اور ایسے اقدامات شروع کیے جن سے ایکو ٹورزم، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور سندھ کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ ہوا۔ارشد ولی محمد نے پاکستان کی ایوی ایشن، ٹریول اور ٹورزم انڈسٹری کو مستحکم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے قومی معیشت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ارشد ولی محمد کو 23 مارچ 2025 کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارشد ولی محمد
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔