پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔

سہیل وڑائچ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، کالم نویس نے احوال بیان کردیا

انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کی حقیقی مثال ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، ان کی بہادری امید کی کرن ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری قومی طاقت اتحاد اور ہمدردی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے افراد کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پرعزم ہے جو بحران کے وقت قوم کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں، تمام رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

پہلی شادی شوٹنگ سیٹ پر ہی ایک مداح اداکار سے کی جو تین سال ہی چل سکی: اداکارہ سنگیتا 

معزز رضاکاروں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ہر موقع پر قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

قصور، مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

قصور:

گگڑ چوک میں مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کو پیش آیا جب چھ مسلح ڈاکو پٹرول پمپ پر پہنچے عملے کو یرغمال بنا کر کیش باکس سے 17 لاکھ روپے نقدی جمع کی اور فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر پمپ ملازم 26 سالہ ساجد کے سر پر فائر کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور
  • بجلی کمپنیوں کی غفلت ،30 قیمتی جانیں ضائع، کروڑوں روپے جرمانہ
  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
  • قصور، مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر نوجوان زخمی
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • انتظار ختم ،1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے