خیبر پی کے میں گاؤں بہہ گئے، امدادی کارروائیاں شروع کر دیں: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ خیبر پی کے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کے شمالی علاقوں بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن سے جانی نقصانات کی خوفناک اطلاعات آرہی ہیں۔ بادل پھٹے گاؤں کے گاؤں بہہ گئے ہیں، سیکڑوں افراد کی شہادتوں کا اندیشہ ہے۔ آزمائش اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان رضاکارانہ بنیادوں پر خدمات انجام دیں۔ مزید براں انجینئر نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی خیر پی کے شمالی عنایت اللہ خان سے رابطہ کرکے سیلاب کی صورتحال اور تاحال ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے صوبے میں ہنگامی صورتحال پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔