وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
علی امین گنڈاپور اور مریم نواز—فائل فوٹوز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ اضلاع قرار دے دیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبر پختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہلِ پنجاب اپنے خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طرف سے خیبر پختونخوا کے عوام کی مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پنجاب مریم نواز خیبر پختونخوا مریم نواز نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔