وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کرکے سیلاب سے صوبے میں ہونے والے مالی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور عوام کی مدد کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کیا۔مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب مریم نواز علی امین
پڑھیں:
پاکستان میں حقیقی آزادی سمیت کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن اب وہ پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ تاہم پاکستان کے اندر کئی جنگیں ابھی باقی ہیں، جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔
جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، مئی میں افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ ان کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کو زمینی، فضائی اور بحری محاذوں پر شکست دی، پاکستان کے بارے میں کسی کو غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر دہشتگردی کے خاتمے، غربت سے نجات اور انصاف کی فراہمی جیسے محاذوں پر بھی جنگ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر ملک میں امن و ترقی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام اور پارٹی نے جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کی آئین و قانون کے دائرے میں پاسداری کروں گا اور صوبے و عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان میں خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور یہی جذبہ آج ملکی استحکام اور ترقی کے لیے کارفرما ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جشن آزادی پاکستان حقیقی آزادی جنگ علی امین گنڈاپور عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز