Jang News:
2025-10-04@22:45:17 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 17 اگست کو جاپان پہنچیں گی

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 17 اگست کو جاپان پہنچیں گی

— تصویر بشکریہ رپورٹر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورۂ جاپان کے تمام انتظامات حتمی طور پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

مریم نواز شریف 17 اگست کو ایک بڑے وفد کے ہمراہ جاپان پہنچیں گی، جہاں جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ اس موقع پر جاپانی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔

دورۂ جاپان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مختلف حکومتی شخصیات، بڑے کاروباری اداروں اور جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گی۔ وہ ایک خصوصی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گی اور جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو جاپان میں بھی شریک ہوں گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے مطابق ن لیگ جاپان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جو جاپان کے ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ 

اس تقریب میں پانچ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب کی میزبانی مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نون روان کریں گے، جبکہ مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود بھی خصوصی طور پر جاپان پہنچ چکے ہیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کر سکیں۔

اس یادگار تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس سمیت دیگر اہم رہنما شامل ہیں، جو انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ 

یہ دورہ ناصرف پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے نئے دروازے بھی کھولنے کا باعث بنے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ جاپان کے

پڑھیں:

پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنھوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہیں کہ انھیں دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔

انہوں نےکہا کہ پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زوردار جواب ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی امداد سامنےلائے،پی پی
  • پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی گئی امداد سامنے لائے،پیپلزپارٹی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
  • پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز
  •   مریم معافی نہیں مانگے گی، وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
  • صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب
  • پورا پنجاب برابر ہے، کسی خطے سے تفریق نہیں کروں گی: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی