خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کل سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کل سوگ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں ہونے والے جانی نقصان پر کل سوگ کا اعلان کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت شمالی وزیرستان میں 4روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان پاکستان اور مائیکرونیشیا میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کا اعلان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکرگڑھ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں ، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔
شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بدھن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،فوج کی قربانیوں کو سلام پیش لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا،نو مئی کو لاہور میں پاکستان بنانے والی ہستی قائداعظم کے گھر کو جلایا،ترقی یافتہ ملکوں نے امن کے ساتھ اپنے ملک میں 10،10 سال کے لیے استحکام پیدا کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کی ضرورت ہے انتشار کی ضرورت نہیں ہے، جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے یا کرنا چاہے وہ پاکستان کی دوست نہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی، معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا، سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔