ریاست چلانے والو ! ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے: گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔
jجمعرات کو علی امین گنڈاپور نے پہاڑ پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ریلی نکالی۔
ریلی کے اختتام پر بعد میں پہاڑ پور سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین نے کہا ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟
ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ؛ ادارہ شماریات کی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔
علی امین نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اگرکچھ لوگوں نےبندوق اٹھائی ہےتو اس میں ہمارا بھی قصور ہے، جہنوں نے بندوق اٹھائی ہے انہیں سمجھایا جائے، افغانستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، یقین ہے وہ ہماری بات مانیں گے۔
پاکستانی ڈمپل کوئین اداکارہ 10 خوبصورت ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل
وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان نےجب بھی کال دی، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ علی امین نے یہ بھی کہا، ہم سیاست کرتے ہیں، ہمیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کرکے سیلاب سے صوبے میں ہونے والے مالی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور عوام کی مدد کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔