وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلائوڈ برسٹ سے 16 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،قدرتی آفات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ان سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ورثا کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،انہوں نے مرحومین کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں، وزیراعلیٰ کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔
دورے کے دوران مریم نواز شریف کی جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
جدہ میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔