اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ اور ٹرینی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا،طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور جہاز گرگیا: بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسیوں کا ضمیر بھی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا
ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 کے انجن کو نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا۔ واقعے کے بعد اسلام آباد تا کراچی کی 2 پروازیں، پی اے 207 اور پی اے 208 منسوخ کردی گئیں۔ ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق انجن کا مزید معائنہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد ایئرپورٹ پائلٹ زخمی ٹراما سینٹر طیارہ حادثہ نجی ایئر لائن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایئرپورٹ پائلٹ زخمی طیارہ حادثہ نجی ایئر لائن اسلام آباد ائیرپورٹ کے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی، متعلقہ حکام کی سرزنش ، تمام ذمہ داران منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی اور متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے یوم آزادی (14 اگست) کو اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا خصوصی دورہ کیا،یہ وزیراعظم کا زیر تعمیر آئی ٹی پارک کا تیسرا دورہ تھا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی اور موقع پر موجود متعلقہ حکام کی سرزنش کی،یہ منصوبہ 23 مارچ 2025ء کو مکمل ہونا تھا لیکن اس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے ،یاد رہے اس منصوبے پر پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہو سکا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منتخب ہوتے ہی آئی ٹی پارک منصوبے پر خصوصی توجہ دی اور کام کا آغاز کروایا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے،منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک، 2 زیر زمین ، گرائونڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے،پارک میں دفاتر، انکوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، آر اینڈ ڈی لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔ ️آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی آئی ٹی مسابقت کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔