ائیرانڈیا کے طیارے موت کی مشینیں بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:بھارت میں فضائی سفر دن بہ دن خطرناک ہوتا جارہا ہے،انڈین ائیر لائن کے طیارے موت کی مشینیں بن گئیں،ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے دو دن سے بھی کم وقت بعد دہلی سے ویانا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-187 (بوئنگ 777) ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں 900 فٹ نیچے گر جاتی۔ یہ واقعہ 14 جون 2025 کو صبح 2:56 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد پیش آیا تھا۔
ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کی دیکھ بھال اور آپریشنل خامیوں کی گہرائی سے تحقیقات شروع کی ہے۔ ٹریکنگ ڈیٹا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ خراب موسم میں طیارہ صبح 2:56 بجے دہلی سے اڑان بھرا۔ اس دوران کاک پٹ میں کئی وارننگ دی گئیں۔ ڈی جی سی اے نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔
حکام کے مطابق جہاز میں اسٹال وارننگ اور گراو¿نڈ پروکسیمیٹی وارننگ سسٹم کی وارننگز کو ایکٹیویٹ کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی ‘ڈو ناٹ سنک’ الرٹ بار بار سنائی دے رہا تھا۔ پائلٹوں نے تیزی سے کام کرتے ہوئے طیارے کو مستحکم کیا اور 9 گھنٹے کی پرواز کے بعد اسے ویانا میں بحفاظت لینڈ کیا۔تاہم اس واقعے نے ایئر انڈیا کے سیکورٹی سسٹم پر ایک بار پھر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ واقعہ 12 جون 2025 کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں 241 لوگوں کی موت کے 38 گھنٹے بعد ہوا ہے۔ایئر انڈیا نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے کہا کہ پائلٹ کی رپورٹ ملنے کے بعد اس معاملے کی اطلاع ڈی جی سی اے کو قواعد کے مطابق دی گئی۔ جس کے بعد طیارے کے ریکارڈر سے ڈیٹا حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ تحقیقات کے نتائج آنے تک پائلٹس کو روسٹر سے نکال دیا گیا ہے۔
ایئر لائن کو دی گئی ابتدائی پرواز کے عملے کی رپورٹ میں صرف ہنگامہ خیزی اور اسٹک شیکر وارننگز کا ذکر کیا گیا تھا۔ تاہم، ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (DFDR) کے تفصیلی تجزیے سے اضافی اہم انتباہات سامنے آئے جن کا اصل میں انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ AI-171 طیارہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں سوار 242 افراد میں سے 241 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ڈی جی سی اے کے ایک آڈٹ میں ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز میں بار بار دیکھ بھال کی غلطیوں اور خرابیوں کو دور کرنے میں لاپروائی کا انکشاف ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا کے ڈی جی سی اے کے طیارے گیا تھا
پڑھیں:
خراب موسم ،گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔