پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کی تنصیب دوبارہ شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاک فوج نے سیلاب کے دوران بہہ جانے والے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہوکر باجوڑ روانہ ہوگئے جہاں پر نئے پُل کی تعمیر شروع کی جائے گی۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے اور نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کرنل ریٹائر شاہد سلطان انتہائی تجربہ کار پائلٹ تھے، ذرائع
خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کرنل (ر) شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، شاہد سلطان انتہائی تجربہ کار پائلٹ تھے۔
کرنل شاہد سلطان آرمی سے ریٹائر ہوئے تھے، انہوں نے اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف سمیت متعدد وی آئی پی فلائٹس اڑائی تھیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید ریٹائر ونگ کمانڈر آفتاب ایئر فورس سے ریٹائر ہوئے تھے، ان کا تعلق لاہور سے تھا۔ حادثے میں شہید فلائٹ انجینئر سلیم کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔ وہ ایئر فورس سے ریٹائر تھے۔
یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے پر آج یوم سوگ خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصولحادثے میں شہید ہونے والے کریو چیف مختار کا تعلق صوابی سے تھا، وہ پاک فوج سے ریٹائر ہوئے تھے جبکہ حادثے میں شہید کریو چیف محمد جبار آرمی سے ریٹائر تھے، ان کا تعلق بھی تلہ گنگ سے تھا۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں نے کرم میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے کرم میں 5 ماہ کے دوران درجنوں پروازیں کی تھیں۔
ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی 2020 میں روس سے اوور ہالنگ کرائی گئی تھی، ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کے بھی زیر استعمال ہے۔