اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیر افضل مروت کو پارٹی میں واپسی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اہم مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا اجلاس سے پہلے شیر افضل مروت کا مؤقف سنا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا جبکہ نثار جٹ نے بھی شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی تائید کی۔ 

نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ

پارٹی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا تھا پارٹی کے اندر سے ہی بیانات آتے ہیں مجبوراً میں جواب دیتا ہوں، پارٹی کے اندر سے کوئی میرے خلاف بیان نہ دے تو میں بھی خاموشی اختیار کروں گا، شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ پارٹی کے اپنے ہی مجھ پر الزامات لگائیں اور بیانات دیں۔

ذرائع کا بتانا ہے پارلیمانی پارٹی نے شیر افضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کر دی، شیر افضل مروت سے متعلق اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی۔

 یاد رہے کہ ماضی میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی درخواست پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے: دفتر خارجہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی پارٹی میں واپسی شیر افضل مروت پی ٹی آئی پارٹی کے کا کہنا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا؛ شیر افضل مروت

ویب ڈیسک : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔

انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم

شیر افضل نے سوال کیا کہ سلمان اکرم 9 مئی ے بعد کہاں تھے، وہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نہیں بن سکتے، آنکھیں بند کرکے ان کے فیصلے نہیں مان سکتا۔ 

متعلقہ مضامین

  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکانات روشن، متعدد رہنماؤں کی حمایت حاصل
  • تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت
  • شیرافضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے
  • شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی پر مشاورت
  • پی ٹی آئی سے نکالے گئے رہنما کی واپسی کی راہ ہموار،  پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی
  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کی راہ ہموار، پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی
  • شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا
  • پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا؛ شیر افضل مروت
  • 14 اگست کو ملک گیر مظاہروں پر مشاورت،تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ