شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔
شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ سب کیلئے پیار بھرا سلام،پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا،رکن قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ 5اگست کو آپ نے دیکھ لیاانہوں نے مغالطےاور جھوٹ کی بنیاد پر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے احتجاج کامیاب کیا ہے،یہ پہلا احتجاج تھا جب میں ان کے ساتھ نہیں تھا، 14اگست کو آپ پھر دیکھیں گے ان کو بری کھانی پڑے گی۔
میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
شیر افضل مروت نے کہاکہ میں خان کے احتجاج کو لیڈ کرنے کیلئے بالکل حاضر ہوں لیکن اس سے پہلے میں خان سے ملوں گااور یہ فیصلے ہوں گے جو میرے اور پارٹی کے ساتھ ہواہے یہ کیوں ہوااور اس کا کیا مداواہو سکتا ہے۔
????"سب کے لئے پیار بھرا سلام۔ پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔ میں خان کی رہائی کے احتجاج کو لیڈ کرنے کے لئے بلکل تیار ہوں، لیکن اس سے پہلے میں خان صاحب سے ملوں گا۔"
شیر افضل خان مروت pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :