موٹر سائیکل سوار بیوی سمیت فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار جوڑا گر کر جاں بحق ہو گیا۔ دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور اس کی 60 سالہ اہلیہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر واپس آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے نیچے آتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہوگئی۔
اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے گر گئے۔
عابدہ بانو موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شیخ افضل ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلائی اوور سے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :