Jang News:
2025-09-22@22:45:08 GMT

شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی پر مشاورت

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی پر مشاورت

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے بلانے پر شیر افضل مروت اجلاس میں پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین نے کہا کہ شیر افضل مروت کا بھی مؤقف سنا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق  اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا جبکہ شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی تائید نثار جٹ نے بھی کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کے اندر سے ہی بیانات آتے ہیں مجبوراً میں جواب دیتا ہوں، پارٹی کے اندر سے کوئی میرے خلاف بیان نہ دے تو میں بھی خاموشی اختیار کروں گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ پارٹی کے اپنے ہی مجھ پر الزامات لگائیں اور بیانات دیں۔

آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے شیر افضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کی، شیر افضل مروت سے متعلق پارلیمانی پارٹی اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کی اکثریت نے شیر افصل مروت کے حق میں بات کی۔

دوسری جانب شہریار آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

اس حوالے سے اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کا معاملہ زیرِ بحث آیا، پی ٹی آئی کے فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کو ہے، پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کو بانی کے سامنے رکھا جائے گا حتمی فیصلہ بانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار نے کہا کہ شہباز گل اور شہزاد اکبر وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ان کو شوکاز نہ ہوا، شہباز گل ملک سے باہر بیٹھ کر پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات اور وی لاگ کرتے ہیں، عالیہ حمزہ نے سلمان اکرم راجا اور علی امین سے متعلق بیان دیا، کوئی شوکاز جاری نہ ہوا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی کے شیر افضل مروت کی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نے کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب

ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات کا اعلان
  • اب اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے، شیر افضل مروت کا پاکستانی ٹیم کی انڈیا سے شکست پر ردعمل
  • جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب
  • عالمی برادری اسرائیل، بھارت کی جارحیت اور مظالم فوری بند کرائے: بلاول
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام، اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام: اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
  • پی پی وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اسٹیفن کھوکھر
  • پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف