پی ٹی آئی سے نکالے گئے رہنما کی واپسی کی راہ ہموار، پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما کی واپسی کی راہ ہموار ہو گئی، انہیں پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی میں واپس آنے کے راستے کھلنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پارٹی سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی میں واپسی کے راستے کھل گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو پارٹی میں واپس لانے کی حمایت کر دی ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت نے شرکت بھی کی ہے، جہاں انہوں نے کہا کہ پہلے مجھ پر تنقید کی جاتی تھی، اس کے بعد میں جواب دیتا تھا۔ پارٹی اراکین مجھ پر تنقید نہ کریں تو میں بھی جواب نہیں دوں گا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی تائید نثار جٹ نے بھی کی ہے، جس کے بعد شیر افضل مروت سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی ۔
اسد قیصر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کو ہے۔ شیر افضل مروت کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کو بانی کے سامنے رکھا جائے گا اور حتمی بات اور فیصلہ بانی ہی کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسامہ میلہ اور خرم ورک نے شیر افضل مروت کے حق میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو کی۔ شاندانہ گلزار نے بھی کہا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر شہباز گل اور شہزاد اکبر وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، ان کو شوکاز جاری نہیں ہوا۔ عالیہ حمزہ نے سلمان اکرم راجا اور علی امین کے حوالے سے ٹوئٹ کیا، انہیں کوئی شوکاز نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں صرف یکطرفہ فیصلے اور شوکاز دیے جاتے ہیں جو انصاف کے خلاف ہیں ۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ شہباز گل ملک سے باہر بیٹھ کر پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات اور ولاگ کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی اکثریت نے شیر افضل مروت کے حق میں بات کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی کے
پڑھیں:
بمرا اور چکرورتی کی واپسی، پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں ردوبدل
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے
نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی کے ساتھ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک اپنے تینوں میچز جیتے ہیں، جبکہ پاکستان نے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت کے خلاف ہونے والے گزشتہ میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی اور امکان ہے کہ پاکستان بھی اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کرے گا تاکہ بھارتی اسکواڈ کی مضبوطی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بمرا بھارتی ٹیم پاکستان چکرورتی دبئی