پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 14 اگست کو ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں وکلا اور اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ 5 اگست سے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور اگلا مرحلہ یومِ آزادی کے دن ہوگا۔

عمران خان کے مطابق 14 اگست وہ دن ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی، لیکن آج بھی قوم حقیقی آزادی سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے

انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم نہیں ہو گی، اس وقت تک آزادی مکمل نہیں ہو سکتی۔ عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست کو ملک میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور طریقے سے سڑکوں پر نکلیں۔

یومِ آزادی پر احتجاج کی تیاریاں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 5 اگست کو احتجاجی ریلی کے اختتام پر اعلان کیا تھا کہ یہ تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا اگلا مرحلہ 14 اگست سے شروع ہوگا۔

ریلی کے بعد پارٹی کی جانب سے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کارکنوں سے رابطے، کارنر میٹنگز اور احتجاجی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مرکزی قیادت کی جانب سے کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو نکالا جائے اور اس کی ویڈیوز بنا کر قیادت سے شیئر کی جائیں۔

احتجاج کا باضابطہ اعلان؟

پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے 14 اگست کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ان کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 14 اگست کے احتجاج کی تصدیق کی ہے، لیکن ابھی تک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر یا صوبائی صدر جنید اکبر کی جانب سے کوئی باقاعدہ ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

رہنما نے بتایا کہ 5 اگست سے پہلے ہی منتخب نمائندوں کو سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کارکنان کو متحرک کریں اور احتجاج کے انتظامات مکمل کریں۔

یومِ آزادی یا یومِ احتجاج؟

پی ٹی آئی کے مطابق یومِ آزادی کو ’یومِ احتجاج‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس دن پارٹی ’حقیقی آزادی‘ کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کرےگی۔ عمران خان کی رہائی، عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی پارٹی کے اہم مطالبات ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 14 اگست کو کسی قسم کا جشن یا سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی جائےگی، بلکہ پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

کہاں کہاں اور کیسے احتجاج ہوگا؟

پی ٹی آئی کے ایک اور سینیئر رہنما نے بتایا کہ 14 اگست کے احتجاج کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی، اور پارٹی کے کچھ مرکزی قائدین اس پر اعتراض بھی کرچکے ہیں، بعض رہنماؤں کا مشورہ ہے کہ احتجاج کے لیے کوئی اور دن چنا جائے۔

تاہم عمران خان کی ہدایت کے مطابق احتجاج 14 اگست کو ہی ہوگا اور یہ احتجاج ملک گیر سطح پر ہوگا، کسی ریلی یا لانگ مارچ کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پارٹی کی کوشش ہوگی کہ احتجاج پُرامن ہو تاکہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ کے الزامات سامنے نہ آئیں اور ایف آئی آرز نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی ارکان نے بھاری آفرز ٹھکرائیں، کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 14 اگست کو بھی 5 اگست کی طرز پر پرچموں کے ساتھ پُرامن احتجاج کیا جائے گا اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا جائےگا، ہر کارکن جس مقام پر ہو، وہیں احتجاج کرےگا۔ احتجاج ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر منظم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاج کی تیاریاں اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان رہائی وی نیوز یوم احتجاج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احتجاج کی تیاریاں اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی عمران خان رہائی وی نیوز یوم احتجاج عمران خان کی کی جانب سے پی ٹی ا ئی احتجاج کی پی ٹی آئی کے مطابق اگست کو کے لیے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں درآمدات میں کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ دوسری جانب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
ایشیائی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 34 سینٹ (0.54%) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 67.07 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے اکتوبر کے معاہدے کی قیمت بھی 0.54% بڑھ کر 63.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ نومبر کی ڈیلیوری کے لیے ہونے والے معاہدے 0.58% اضافے کے ساتھ 62.76 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
پاکستان میں درآمدات میں کمی
ادھر پاکستان میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق:
جولائی تا اگست 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 2.538 ارب ڈالر خرچ ہوئے،  جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.662 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہیں۔
اگست میں واضح کمی
صرف اگست 2025 میں درآمدی بل 1.193 ارب ڈالر رہا   جبکہ اگست 2024 میں یہ 1.398 ارب ڈالر تھا، یعنی 14.7 فیصد کمی۔
ماہانہ بنیاد پر بھی جولائی کے مقابلے میں اگست میں 11.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی  ،جولائی میں پٹرولیم مصنوعات پر 1.346 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
قیمتیں بڑھ رہی ہیں، درآمدات کم ہو رہی ہیں
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی معاشی اور تجارتی پالیسیوں، زرمبادلہ کے دباؤ اور مقامی طلب میں ممکنہ کمی کا عندیہ دیتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں درآمدات میں کمی ریکارڈ
  • پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، پارٹی عمران خان کی ہدایات پر چلتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی، دو ماہ میں 5 فیصد کی سالانہ کمی ریکارڈ
  • آزادی مارچ کیس: اسلام آباد کی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے سیکڑوں ملازمین کی برطرفی، ورکرز کا بڑے احتجاج کا اعلان
  • 27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، عمران خان
  • اہم عہدے لے کر بھی حصہ دار نہیں ہم
  • فلپائن، سیلاب کنٹرول منصوبوں میں بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد کا تاریخی احتجاج
  • عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد طور 
  • بھارت جارحانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، کل جماعتی حریت کانفرنس