پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔
رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔
شیر افضل نے سوال کیا کہ سلمان اکرم 9 مئی ے بعد کہاں تھے، وہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نہیں بن سکتے، آنکھیں بند کرکے ان کے فیصلے نہیں مان سکتا۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ ہیں؟ پارٹی نے ایک اسٹریٹیجی بنائی تھی اس کے طمابق چلے ہیں، پارٹی نے اے، بی، سی پلان بنایا تھا اس کے مطابق کام کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ایک پلان بنایا تھا کہاں جلسے اور ریلیاں ہوں گی، بیرسٹر گوہر نے کے پی میں جلسہ کیا جبکہ اسلام آباد میں کرنا چاہیے تھا، احتجاج کی جو پالیسی بنائی ہے وہ ابھی شروع ہوئی ہے، پارٹی قائدین نے اپنے حلقوں میں جلسے کیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا اسلام آباد
پڑھیں:
بلدیہ ٹاؤن کھنڈر بن چکا‘ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ‘منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں ان کی آمد پر نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ حب ڈیم سے قریب ہونے کے باوجود بلدیہ ٹاؤن پانی سے محروم ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کی ٹوٹی سڑکیں اور تباہ حال سیوریج سسٹم پیپلز پارٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلدیہ ٹائون کھنڈر بن چکا ہے ، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ، پیپلز پارٹی عوام پر خرچ کرنا نہیں صرف کرپشن کرنا جانتی ہے ۔ انہوں نے قابض میئر مرتضیٰ وہاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، وہ جگہ جگہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات بتاتے پھرتے ہیں، بلدیہ ٹاؤن میں آکر اور پریس کانفرنس کر کے بلدیہ ٹائون کے حسابات اور اپنی کارکردگی کیوں نہیں بیان کرتے ؟ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے قبضے سے تنگ آچکے ہیں ۔ انہوں نے یاسر حیات کو ایک پڑھی لکھی نوجوان قیادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔اس سے پہلے بھی بلدیہ ٹاؤن میں جب جماعت اسلامی کو اختیارات ملے تو جماعت اسلامی نے کام کر کے دکھایا ہمارے بزرگوں نے اس علاقے کی بڑی خدمت کی ہے ، یاسر حیات بھی اسی خدمت کا تسلسل ثابت ہوں گے۔فضل احد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یو سی 8 کے الیکشن میں سب سے بہترین، دیانت دار اور جرأت مند نوجوان قیادت کو میدان میں اتارا ہے۔ عوام نے جس طرح اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے، 24 ستمبر ترازو کی فتح کا دن ہوگا، عوام پیپلز پارٹی کی قبضہ گیر سیاست سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نہ صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دیں بلکہ اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے ہمارے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ اس بار کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی نوجوان قیادت یاسر حیات کی عوامی حمایت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس بوکھلاہٹ میں عوام سے جھوٹے وعدے اور دعوے کیے جا رہے ہیں۔محلوں میں پانی کے پائپ ڈال کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں اور دعوؤں میں آنے والے نہیں ، جن کی حب کینال ایک مہینے میں بہہ گئی وہ کیا بلدیہ ٹاؤن کی لائنوں میں پانی فراہم کر یں گے ۔کراچی میں پانی کے تمام منصوبے جماعت اسلامی نے مکمل کیے نعمت اللہ خان کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت نے کراچی کے لیے ایک قطرہ پانی کا اضافہ نہیں کیا۔یاسر حیات نے کہاکہ وہ اپنی قیادت اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ جتنے اختیارات ملیں گے، اس سے بڑھ کر کام کر یں گے ۔ ہم بغیر اختیارات کے ’’بنو قابل‘‘ جیسے پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دے رہے ہیں اور الخدمت کے پلیٹ فارم سے فلاحی کام کر رہے ہیں۔ عوام اب الیکشن سے 2 دن پہلے پائپ ڈالنے اور سڑک کی کارپیٹنگ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔آج الیکشن سے پہلے روڈ بنانے والے الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،امیر ضلع غربی مولا نا مدثر حسین انصاری ،اورنگی ٹاؤن یوسی 1 چیئر مین کے لیے نامزد امید وار خورشید عالم انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں