کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 50، 50 کیسز ایک ایک رکن پر ہیں وہ تو پہلے ہی قربانیاں دے رہے ہیں، ایک طرف قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ، وزارت اور کیسز ختم کرنے کی پیشکش ہو، دوسری طرف کیسز ہیں اور مصیبتیں ہیں ارکان بھی دربدر ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارے زیادہ تر کارکن کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تھے اور رہیں گے، ہمیں اپنے ارکان پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات کریں گے، ہم اس پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج مؤثر اور کامیاب تھا، ملک میں ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بونیر، صوابی اور مالاکنڈ سمیت مختلف حلقوں میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ارکانِ پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔