ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر 2025 میں متوقع آئی فون 17 سیریز میں کئی نئے اور دلکش رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی۔

یہ بھی  پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابقن کمپنی نہ صرف اپنے کچھ کلاسک رنگوں کو بحال کر رہی ہے بلکہ پہلی بار جرأت مندانہ اور نمایاں رنگوں کو پرو ماڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

آئی فون 17 کے متوقع ماڈلز

آئی فون 17

آئی فون 17 ایئر

آئی فون 17 پرو

آئی فون 17 پرو میکس

بنیادی ماڈل کے ممکنہ رنگ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 میں سیاہ، جامنی، سفید اور دیگر رنگ شامل ہوں گے جو نوجوان صارفین کو خاص طور پر متوجہ کر سکتے ہیں۔

آئی فون 17 ایئر

ایئر ماڈل میں زیادہ ہلکے اور خوبصورت چمکدار مگر سوفٹ رنگ متعارف کرائے جا سکتے ہیں جیسے کہ سلور، لائٹ بلیو اور لائٹ گولڈ۔

آئی فون 17 پرو اور پرو میکس

پہلی بار اورنج رنگ کے ساتھ آئے گا۔ پرو ماڈلز کے لیے لیکس میں جن رنگوں کا انکشاف ہوا ہے ان میں پروفیشنل لک والا سیاہ، پریمیم انداز کا ڈارک بلیو، چمکتا دمکتا سلور اور دل موہ لینے والا نیا رنگ اورنج شامل ہوں گے۔ اورنج کلر پلی بار پرو سیریز میں دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے: آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اورنج رنگ اس لیک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے، جو پہلے کسی پرو ماڈل میں نہیں آیا۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کے رنگوں کی دنیا میں ایک نیا تجربہ ہوگا۔

متوقع لانچ

ایپل کی آئی فون 17 سیریز ستمبر 2025 میں پیش کیے جانے کی توقع ہے اور رنگوں کا یہ انتخاب اس سیریز کو نہ صرف تکنیکی بلکہ ظاہری لحاظ سے بھی منفرد بنا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی فون آئی فون 17 آئی فون 17 کے رنگ آئی فون رنگوں کی بہار لیٹسٹ آئی فون نیا آئی فون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی فون ا ئی فون 17 ا ئی فون 17 کے رنگ ا ئی فون رنگوں کی بہار لیٹسٹ ا ئی فون نیا ا ئی فون ئی فون 17 ا ا ئی فون 17 آئی فون 17 رنگوں کی

پڑھیں:

یو اے ای میں چند ماہ سے  پھنسا ایدھی فاؤنڈیشن کا ایئر ایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا

یو اے ای میں چند ماہ سے  پھنسا ایدھی فاؤنڈیشن کا نیا ایئر ایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو ریگولیٹری معاملات پر یو اے ای میں 3 ماہ قبل روکا گیا تھا، کلیئرنس کے بعد ہائپر سینکا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

نئے پائپر سینکا طیارے کی شمولیت سے ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس کے فلیٹ کی تعداد 3 ہوگئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ایئرایمبولنس سروس میں 2 ہائپر سینیکا اور ایک سیسنا طیارہ شامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کل بتاریخ 14 اگست کو ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای میں چند ماہ سے  پھنسا ایدھی فاؤنڈیشن کا ایئر ایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا
  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
  • بھارتی مسلمانوں پر مودی کا ووٹر وار
  • بی آر ٹی پشاور میں پہلی خاتون ڈرائیور شامل
  • بی جے پی انتخابی عمل میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کررہی ہے، تیجسوی یادو
  • کانگریس کے "ووٹ چوری" کا دعویٰ حقیقت سے بعید ہے، الیکشن کمیشن
  • جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل
  •  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج ٹرینیڈاڈ میں ہوگا
  • آئی فون 17 سیریز: تمام ماڈلز کی متوقع قیمتیں سامنے آگئیں