UrduPoint:
2025-09-27@07:02:49 GMT

جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اگست 2025ء) یورپ میں جاری گرمی کی لہر جرمنی بھی نہ صرف پہنچ چکی ہے بلکہ اس کے تسلسل اور شدت دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے ایئر کنڈیشنرز کی مانگ اور فروخت بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات نے بتایا کہ 2024 میں ایئر کنڈیشنرز کی مقامی پیداوار میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2023 میں 1,64,000 یونٹوں سے بڑھ کر 2024 میں 3,17,000 یونٹس تک پہنچ گئی۔

گزشتہ پانچ برسوں میں جرمنی میں ایئر کنڈیشنرز کی مجموعی پیداوار میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں ایئر کنڈیشنرز کی درآمدات بھی بلند سطح پر ہیں۔ 2024 میں جرمن عوام نے 1.

1 بلین ڈالر مالیت کے ایئر کنڈیشننگ یونٹس خریدے، جو 2023 کے 1.2 بلین ڈالر کے ریکارڈ سے کچھ ہی کم ہے۔

(جاری ہے)

درآمد کیے گئے ہر چار میں سے ایک ایئر کنڈیشنر اٹلی میں تیار کیا گیا تھا۔

اٹلی کے بعد اس حوالے سے چین اور سویڈن کے نام آتے ہیں۔ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع

موجودہ ہیٹ ویو جو کئی ہفتوں سے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے تھی، اب جرمنی پہنچ چکی ہے، جہاں پیر کو درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ (86 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا۔

قومی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ بدھ تک 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

جرمنی کے شمالی ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت کچھ ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی مرطوب ہوا بھی لوگوں کے لیے مزید پریشانی کا باعث ہے، اور جمعرات کو درجہ حرارت اور مرطوب ہوا کے عروج پر پہنچنے اور شدید گھن گرج اور چمک کے ساتھ طوفان کا خطرہ بڑھ جانے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ''زیادہ پانی پیئں، سایہ دار جگہوں میں رہیں، جسمانی مشقت سے گریز کریں اور اپنے گھروں کو ٹھنڈا رکھیں۔‘‘

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ موجودہ ہیٹ ویو کتنے دن جاری رہے گی، قبل اس کے کہ یہ مشرق کی طرف بڑھ جائے۔

ادارت: مقبول ملک

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایئر کنڈیشنرز کی

پڑھیں:

بی جے پی کو انتخابات میں اپنی شکست کی سزا کشمیریوں کو نہیں دینی چاہیے، عمر عبداللہ

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف بی جے پی کی جیت کی صورتحال میں بحال ہو گا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی بدقسمتی سے جیت نہیں پائی لیکن اسے اپنی ہار کو ریاستی درجہ کی بحالی میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ لوگوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی سیاحوں کے لیے کتنا محفوظ، تحفظات کیا ہیں؟
  •  شہرِ قائد میں مرطوب موسم اور جزوی بادل چھائے رہیں گے:محکمہ موسمیات
  • وزیر اعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • افغان لڑکا کابل سے لینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا
  • بحرین کا بڑا ریلیف پیکج پاکستان پہنچ گیا، سیلاب متاثرین کیلیے خیمے، کمبل، فوڈ پیکجز شامل
  • نوعمر افغان لڑکا کابل سے لینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا
  • بحرین کا بوئنگ طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا
  • کراچی میں کل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • بی جے پی کو انتخابات میں اپنی شکست کی سزا کشمیریوں کو نہیں دینی چاہیے، عمر عبداللہ