ایئرلائنز نے جشن آزادی کے سلسلے میں کون سے ممالک کے ٹکٹس پر کتنا ڈسکاؤنٹ دیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے ایئر لائن ٹکٹ پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سعودی عرب گلف ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے مسافروں کو 14 اگست کے روز سفر کرنے پر ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان
پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے بھی جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں 14 فیصد تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے، ایئر بلیو نے واضح کیا ہے کہ 11 اگست سے 17 اگست تک جو مسافر ٹکٹس خریدیں گے انہیں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا البتہ خریدے گئے ٹکٹس 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے لیے قابل استعمال ہوں گے، جبکہ یہ ٹکٹس ویب سائٹس اور موبائل ایپس کے ذریعے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے جشن آزادی قومی ایئر لائن نجی ایئر لائن ایئر بلیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے قومی ایئر لائن نجی ایئر لائن ایئر بلیو ایئر لائن
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
---فائل فوٹوقومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی گوادر تربت سکھر کی 6 پروازوں کی روانگی میں چار گھنٹے تک کی تاخیر ہے۔
کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 کی دن 11 بجے جبکہ کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 501 کی روانگی شام 4 بجے متوقع ہے۔
اسی طرح کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں پونے تین گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی لاہور کی پرواز پی ایف 142 کی روانگی میں 6 گھنٹے جبکہ اسلام آباد جدہ کی پرواز 801 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔