5 اگست احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے ابھی ریکوری کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پی ٹی آئی کارکنان کارکنان کو ملزمان کو کا حکم
پڑھیں:
روس کی گیس کی مجموعی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی گیس کی مجموعی پیداوار رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.8 فیصد کم ہو کر 431 ارب کیوبک میٹر رہی۔ وفاقی ریاستی شماریاتی ادارے روسٹیٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ روس کی مجموعی گیس پیداوار (قدرتی اور ایسوسی ایٹڈ پٹرولیم گیس) جنوری تا اگست 2025 ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 431.4 ارب کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اگست میں پیداوار 40.9 ارب کیوبک میٹر رہی جو جولائی کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ اور اگست 2024 ء کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔