اسلام آباد ہائی کورٹ میں دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ اشخاص سے غیر قانونی طور پر کام کرانے کا الزام ثابت ہوگیا۔

عدالت عالیہ کے روبرو چار سرکلز کے انچارج پٹواری محمد عباس نے نجی افراد سے سرکاری کام کرانے کا اعتراف کیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکوائری افسر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹواری محمد عبس پر میجر پنالٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے دیگر پٹوار سرکلز کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پٹواری محمد عباس کے مطابق اسلام آباد کے45 پٹوار سرکلز اور صرف 9 پٹواری ہیں، اس کے پاس 4 پٹوار سرکلز کی ذمے داری ہے۔

پٹواری کے مطابق آپریشنل رکاوٹوں کے باعث 3 تجربہ کار اشخاص کو کام پر رکھا، ریونیو کے سرکاری کام میں پرائیویٹ افراد کی مداخلت رولزکے خلاف ورزی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ افراد کی آفیشل پراسس میں مداخلت سے حساس کام کو خطرے میں ڈالا گیا، پٹواری نے منظوری کے بغیر اور رولز کے خلاف پرائیویٹ اشخاص سے کام کرانا تسلیم کیا۔

رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے یہ عوامی سہولت کے لیے کیا گیا ہو لیکن اس کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

ڈکی بھائی و دیگرسے رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے افسر کا ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 دن جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے باقی ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

این سی سی آئی اے کرپشن میں ملوث افسران کو لاہور ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، این سی سی آئی کے 7 افسران کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پیش کیا گیا۔

عدالت میں ایڈوکیٹ علی اشفاق نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

وکیل علی اشفاق نے کہا کہ بغیر شواہد کے ایف آئی اے نے افسران کو چور ثابت کیا ہوا ہے، ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو چالان کے بعد بری تو نہیں کیا گیا، فنانشل کرائم میں کیا شواہد ہیں ان کے پاس؟

وکیل علی اشفاق نے مؤقف اپنایا کہ کیا رشوت دینا جرم نہیں ہے ابھی تک عروب کو کیوں نہیں گرفتار کیا رشوت دینے کے الزام میں، رشوت دینے والے جہنم سے آزاد ہیں اور لینے والوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔

وکیل علی اشفاق نے دلیل دی کہ جو مدعیہ ہیں اس نے کہہ نہیں دیا کہ شعیب ریاض نے پیسے لیے کیسے ملاقات ہوئی اس کا ذکر نہیں ہے، پیسوں کے بارے میں بھی نہیں بتایا کہ کتنے نوٹ تھے۔

عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 دن جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عدالت نے باقی ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ سلمان کا ریمانڈ کیوں چاہئے اس میں سے مزید کیا نکالنا ہے، سلمان کی حد تک کوئی ثبوت ملا ہے کہ کسی نے کہا ہے کہ یہ فرنٹ مین ہے؟، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زین نے کہا کہ جی نہیں سر ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کہا کہ جس اسپیڈ سے آپ کام کر رہے ہیں چودہ دن تو کیا چودہ ماہ میں بھی تفتیش مکمل نہیں ہوگی، پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ جتنا بڑا گھپلا ہے اس میں تفتیش کے لئے چودہ ماہ بھی کم ہیں۔

مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کہا کہ کرپشن کرنے والے کا دو نسلوں تک پیچھا کیا جانا چاہیے، کسی شخص کا امیر ہونا گناہ نہیں ہے، کرپشن سے امیر ہونا گناہ ہے۔

عدالت نے عروب جتوئی سے مکالمہ کیا کہ آپ نےکچھ کہنا ہے، عروب جتوئی نے نہ میں سر ہلا دیا۔

تفتیشی کی جانب سے 5 دن کی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عروب جتوئی کی جانب سے بیرسٹر امرت احمد شیخ نے دلائل دیے، مدعیہ عروب جتوئی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئیں، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز
  • عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر
  • اسلام آباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی
  • چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جو آپ کیلئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا
  • اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری
  • سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
  • شام‘ سرکاری ملازمین سے مہنگی گاڑیاں واپس لے لی گئیں
  • شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم
  • ڈکی بھائی و دیگرسے رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے افسر کا ریمانڈ منظور