نجی ایئر لائن کا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: نجی ایئر لائن نے جشن آزادی کی مناسبت سے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔
ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
یاد رہے کہ قومی ائیر لائن نے بھی جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی۔
رعایت کا اطلاق ڈومیسٹک، سعودی عرب، گلف ممالک، یو اے ای اور کویت کے ٹکٹس پر ہوگا، جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹکٹس پر
پڑھیں:
عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں.
مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا، 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔
تین سو کے قریب مسافروں میں سے 14مسافروں کو الگ کردیا گیا، برطانیہ ،امریکہ سے آئے پاکستانی مسافروں کو الگ کر کے ایئرپورٹ پر ہی بٹھا دیا گیا، 280کے قریب مسافروں کو ہوٹلز میں منتقل کردیا گیا۔
کل سے ہی بے یارومددگار ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھے ہیں،مسافروں کی دہائی، ایئرپورٹ پر خوار ہونیوالے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
جب سے طیارے سے اتارا گیا ،عملے نے آکر خیریت تک نہیں پوچھی ،ایئر فرانس کے عملے نے فرش پر بیٹھے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ فرانس کی فضائی ایئرلائن کے ملازمین مسافروں کی مدد کو آئے،پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کیلئے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔