پاک سر زمین شاد باد، جواد احمد کا نیا ملی نغمہ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
نامور پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد کا جشن آزادی کے حوالے سے نیا ولولہ انگیز ملی نغمہ ریلیز ہوگیا۔
برابری پاکستان پارٹی کے سربراہ نے ملی نغمہ منفرد انداز سے بنایا جس میں پاکستان میں موجود تمام لوگوں کی وطن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں جواد احمد نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی ہدایت کاری دل ویز علی خان نے کی جبکہ موسیقی کو ساجد حسین اور فیصل اقبال نے ترتیب دیا ہے۔
نغمے کا آغاز جرأت، ہمت، قوت، طاقت، جذبہ، محنت ہے جن کی علامت ، ہے ایسا میرا دیس، ہیں ایسے میرے لوگ سے ہوا۔
اس نغمے کی شاعری میں وطن کے پُراسرار بندوں کو عقاب کی طرح جینے اور شیر کی مانند لڑنے جبکہ پاکستانیوں کو وطن سے محبت اور اس کے دفاع سمیت اتحاد کے ساتھ رہنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان
نیویارک:عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔
عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو عالمی سطح پر مالی اور عملی مدد حاصل ہے جو ان کی تخریبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتی ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اسلحے کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی خطے کے لیے مزید خطرات پیدا کر رہی ہے۔
پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
عاصم افتخار احمد نے افغانستان کے عبوری حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں اور ان کی ذمہ داریوں کا بھرپور طریقے سے احترام کریں تاکہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔
عاصم افتخار احمد نے اسلحہ کنٹرول کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تاکہ عالمی سطح پر اسلحے کی غیر قانونی ترسیل کو روکا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اپنے ردعمل میں موجود خلا کو پُر کرنا ہوگا تاکہ عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے سنگین اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں اور دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیاں مزید پھیل سکتی ہیں۔
پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔