معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔
پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا جاری کردہ ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ بیلجیم میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔
‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے بارے میں بات کی۔
جاسنڈا آرڈرن نے مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور بطور سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ کے عوام کی خدمت میں ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پویلین جاسنڈا آرڈن سابق وزیر اعظم کاپ مریم نواز نیوزی لینڈ