بی آر ٹی پشاور میں پہلی خاتون ڈرائیور شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
خاتون بس ڈرائیور مریم روتھ
بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور میں پہلی خاتون ڈرائیور شامل کرلی گئی۔
خاتون بس ڈرائیور مریم روتھ کو 1 ماہ اور 10 دن کی ٹریننگ دی گئی۔ وہ بی آر ٹی پشاور میں 14 اگست سے باقاعدہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں گی۔
خاتون ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی مجھے گاڑی اور بس چلانے کا شوق تھا، 10 سال موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی چلائی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔