سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیانات، جن میں نام نہاد گریٹر اسرائیل کا ذکر کیا گیا، کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

وزارت نے اس سوچ اور ان تمام آبادکاری و توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے جو فلسطینی عوام کے تاریخی و قانونی حقِ خود ارادیت کو پامال کرتی ہیں اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو اور جو متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق قائم ہو۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل

بیان میں سعودی عرب نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی قبضے کی یہ کھلی خلاف ورزیاں نہ صرف بین الاقوامی قانون اور عالمی اصولوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ ممالک کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں جو خطے اور دنیا کے امن واستحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سعودی عرب سعودی عرب کی مذمت سعودی وزارت خارجہ فلسطین کی ریاست.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سعودی عرب کی مذمت فلسطین کی ریاست

پڑھیں:

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

عالمی برادری نے اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دہشتگردی بزدل عناصر کی خطرناک سازش ہے، یہ سازش خطے کو غیر مستحکم کرنے اور خطے کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خطرناک رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک مشترکہ کوششیں کریں، غم کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترک وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ترکیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

’دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے‘

اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے۔

ہر قسم کا تشدد اور دہشتگردی سختی سے مسترد

قطر نے بھی اسلام آباد میں خود کش حملے اور وانا میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قطر ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کو سختی سے مسترد کرتا ہے، متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

’اس حملے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، اس حملے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی مذمت

دوسری جانب آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی اسلام آباد خود کش حملے پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہیں، حمایت جاری رہے گی: چین کا اعلان
  • چین کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت
  • چین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان اور افغانستان کی حمایت کرتاہے ، چینی وزارت خارجہ
  • آباد کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد جی-11 کچہری میں دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت
  • عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  • اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ، سپریم کورٹ بار کی شدید مذمت
  • مغربی ایشیا میں مذموم اسرائیلی منصوبوں کے بارے حزب اللہ کا انتباہ
  • چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو جونگ گنی اور سیرا لیون کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ