اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بالآخر غزہ پر قبضے کے منصوبے کے آپریشنل فریم ورک کی توثیق کردی جس پر انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کی شدید مخالفت کی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ منظوری جنرل اسٹاف فورم، اندرونی سلامتی ایجنسی اور دیگر سینئر کمانڈرز کے اجلاس میں دی۔

بیان میں کہا گا ہے کہ اس اہم سیکیورٹی اجلاس میں اب تک کی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن میں گزشتہ روز سے جاری زیتون کے علاقے پر حملے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ہی حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا تاکہ مصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر ابتدائی بات چیت کی جاسکے۔

یہ مذاکرات خطے میں جاری انسانی المیے اور بین الاقوامی دباؤ کے تناظر میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو وسعت دینے کے اعلان نے نہ صرف عالمی سطح پر شدید تنقید کو جنم دیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کو آرمی چیف، موساد کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے مسترد کردیا تھا۔

تاہم اس کے باوجود کابینہ میں موجود دائیں بازو کے وزرا کی اکثریت ہونے کے باعث منصوبے کو منظور کرلیا گیا تھا۔

جس کے بعد اب فوجی سربراہ نے بھی بادل نخواستہ غزہ پر فوجی قبضے کی توثیق کردی جسے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہم یرغمالیوں کی زندگیوں میں خطرے میں ڈال دیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کے منصوبے

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔

دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: شہری مکان پر قبضے کے خلاف رات کی تاریکی میں پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں
  • روس، پاکستان، چین اور ایران کیجانب سے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت
  • نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی
  • پاکستان کا مصنوعی ذہانت کو اقوام متحدہ کے ضابطے میں لانے کا مطالبہ،
  • ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی
  • غزہ میں حماس کے اسنائپر کا تاک لگا کر حملہ؛ اسرائیلی فوجی ہلاک
  • پنجاب میں قبضے ختم کرانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، فیصلے 90 دن میں ہوں گے: وزیراعلیٰ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
  • ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل ؛لاہور ہائیکورٹ کی وفاقی سیکرٹری قانون کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت 
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ ،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی