اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ’تاریخی اور روحانی مشن ‘ پر ہیں اور نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے ویژن سے’انتہائی ‘ وابستہ ہیں۔ اس منصوبے میں وہ علاقے شامل ہیں جو فلسطینی ریاست کے لیے مخصوص کیے گئے تھے، اور اس میں موجودہ اردن اور مصر کے کچھ حصے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

منگل کو اسرائیلی نشریاتی ادارے i24NEWS کو دیے گئے انٹرویو میں، جب ان کی حکومت غزہ کے باقی علاقوں تک اپنی جارحانہ کارروائیاں بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے، نیتن یاہو نے اپنے مشن کو ’نسلوں کا مشن ‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:

’یہودیوں کی کئی نسلیں یہاں آنے کا خواب دیکھتی رہی ہیں، اور ہم سے بعد میں بھی کئی نسلیں آئیں گی۔‘

یہ بھی پڑھیے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضہ کی کھلی چھوٹ دیدی

گریٹر اسرائیل (Eretz Yisrael HaShlema) کی اصطلاح 1967ء کی عرب-اسرائیل جنگ کے بعد استعمال ہونا شروع ہوئی، جس میں اسرائیل اور اس کے زیر قبضہ علاقے شامل ہیں — مشرقی یروشلم، مغربی کنارہ، غزہ، مصر کا صحرائے سینا اور شام کا گولان کی پہاڑیاں۔

ابتدائی صیہونی رہنما جیسے زیو ژابوتنسکی — جو نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے فکری پیش رو تھے — اس تصور میں موجودہ اردن کو بھی شامل کرتے تھے۔

انٹرویو کے دوران سابق رکن کنیسٹ شارون گل نے نیتن یاہو کو گریٹر اسرائیل کے نقشہ والا تعویذ پیش کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس ویژن سے جڑے ہوئے ہیں، تو نیتن یاہو نے جواب دیا:

’ انتہائی زیادہ۔‘

گریٹر اسرائیل کا تصور لیکوڈ پارٹی کی سیاسی روایت کا بنیادی حصہ ہے، جو ریفارمسٹ صیہونیت میں جڑا ہوا ہے۔ نیتن یاہو فلسطینی ریاست کے قیام کی مسلسل مخالفت کرتے آئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کی غیر قانونی آباد کاریوں کی پالیسی اسی ویژن کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ زمینی حقائق ایسے بنا دیے جائیں کہ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونا اہم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ میں جاری نسل کشی اس منصوبے کو تیزی سے نافذ کرنے کی کوشش ہے، جسے ناقدین’زیادہ سے زیادہ زمین، کم سے کم عرب ‘ کی حکمت عملی قرار دیتے ہیں۔

فلسطینیوں کی جبری ہجرت

منگل کو نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ کے محصور فلسطینیوں کو علاقے چھوڑنے کی اجازت دے گا، کیونکہ فوج وسیع تر کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا:

یہ اجازت پہلے غزہ کے اندر لڑائی کے دوران دی جائے گی، اور پھر انہیں غزہ چھوڑنے کی بھی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تقریباً 61 ہزار 600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کو مسلسل بین الاقوامی مذمت کا سامنا ہے، بشمول بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی طرف سے نیتن یاہو کے خلاف مبینہ جنگی جرائم پر گرفتاری کا وارنٹ، اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) میں نسل کشی کا مقدمہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو غزہ گریٹر اسرائیل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو گریٹر اسرائیل گریٹر اسرائیل نیتن یاہو نے یہ بھی

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

4-3-3 فارمیشن پر مشتمل اس بہترین الیون میں مجموعی طور پر سات مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ میگا ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسپین کی جانب سے دفاعی کھلاڑی مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو کے ساتھ مڈفیلڈر روڈری کو منتخب کیا گیا جنہوں نے ٹیم کو عالمی ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فائنل میں شکست کھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو فارورڈ لائن میں جبکہ دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

فرانس کے کائلیان ایمباپے، مائیکل اولیسے اور ڈیوٹ اپامیکانو بھی بہترین الیون کا حصہ بنے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم نے مڈفیلڈ میں جگہ حاصل کی۔

ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو مرکزی اسٹرائیکر منتخب کیا گیا جبکہ کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہا اپنی غیرمعمولی گول کیپنگ کی بدولت ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔

Your FIFA Dream XI is here ⭐

Your favourite players, chosen by fans around the world. This is the FIFA Dream XI powered by @aramco#FIFAWorldCup #DreamXI

— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 22, 2026

 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل