اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کی تشکیل و تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں وکیل عمار سہری کی درخواست منظور کرلی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی افسران کی تقرری کے لیے ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان مشاورت لازمی ہوگی۔ عدالتی افسران اپنی خدمات کے دوران آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہوکر اختیارات استعمال کریں گے۔

عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت عدالتی افسران کی تقرری یا برطرفی کے اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد ہی استعمال کرسکے گی۔ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کی مشاورت کے بغیر کی جانے والی تقرری غیر قانونی تصور ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں صوبائی عدلیہ سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے افسران عدلیہ کی خودمختاری کو متاثر کرتے ہیں۔ حکومت کو ہدایت کی گئی کہ عدالتی افسران کی تقرری، مدتِ ملازمت اور برطرفی کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن کو فیصلے کی نقول بھجوانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کے تحت شہریوں کو انصاف تک رسائی ایک بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ ریاست کے تینوں ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ ایک دوسرے سے آزاد ہیں، اور کسی کو دوسرے پر بالادستی حاصل نہیں۔

فیصلے کے مطابق، کوئی بھی قانون یا انتظامی عمل جو عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرے، وہ آئین سے متصادم اور باطل ہے، جبکہ ماتحت عدلیہ بھی اعلیٰ عدلیہ کی طرح آئینی تحفظ کی حقدار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدالتی افسران اسلام آباد

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات