ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ہونے والے کھجور میلے میں 3 ارب 20 کروڑ ریال کی کھجور کے سودے ہوئے جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔ العربیہ اردو نے کھجور بازارکی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد النقید کے حوالے سے بتایا کہ یہ میلہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکا اور عالمی سطح پر کھجوروں کی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ کا درجہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلہ سعودی کھجور کی پیداوار کو سلک روڈ سے جوڑ کر عالمی تجارت کو فروغ اور سعودی کھجور کی برآمد کے نئے راستے کھولتا ہے،یہ میلہ سعودی حکمت عملی کے تحت تیل سے ہٹ کر ( غیر تیل )مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خالد النقید نے کہا کہ علاقے سے تقریباً 578 ہزار ٹن کھجور بیرون ملک برآمد کی جاتی ہے جو ملک کی وژن 2030 کی کامیابی میں مددگار ہے،ہر سال میلے میں علاقے کی مختلف اقسام کی تیس سے زائد کھجوریں پیش کی جاتی ہیں جس سے القصیم کو دنیا کے اہم کھجور مراکز میں شامل ہونے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کھجور کی برآمد کے لحاظ سے دنیا میں سب سے آگے ہے، 2024 کے لیے برآمدات کی مالیت 1.

695 ارب ریال تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے، یہ اعداد و شمار نیشنل سنٹر فار پامز اینڈ ڈیٹس کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر النقیدان نے کہا کہ سعودی عرب کی کھجور کی پیداوار کی انفرادیت اور کمیابی ہی اس کامیابی کی بنیاد ہے جو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

ادھر،وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے مطابق سعودی عرب میں 300 سے زائد کھجور کی اقسام پیدا ہوتی ہیں جن میں سب سے مشہور سکری، خلاص، عجوة، صقعی اور صفری ہیں۔ سالانہ کھجور کی پیداوار 1.6 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے، ملک میں کھجور اور اس کی مصنوعات کی پیداوار جدید تکنیک اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی پیداوار کھجور کی

پڑھیں:

حکومت نے بات چیت کرکے امریکی ٹیرف خطے میں کم ترین کرادیا، وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے باہمی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرنے کے لیے کامیابی سے بات چیت کی گئی جو خطے میں سب سے کم ہے۔

وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت امریکی ٹیرف سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی ٹیرف میں کمی پر برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال، تجارت ڈویژن اور صنعت و پیداوار ڈویژن کے سینئر افسران اور 30 سے زائد معروف برآمد کنندگان اور ایس ایم ایز سمیت مختلف شعبوں، سالٹائل، ایپس، ٹیکسٹائل، سپورٹس سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

جام کمال خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹیرف میں کمی کے ذریعے فراہم کردہ مواقع پر برآمد کنندگان کے لیے ضروری ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کیا جائے۔

انہوں نے وزیر خزانہ اور سیکرٹری تجارت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے میں نجی شعبے کی حمایت کو سراہا۔

معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ علاقائی فائدے کو اجاگر کرنے اور حکومت موجودہ حالات سے پیدا ہونے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے صنعت کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صنعت کے نمائندوں نے تجارتی سفارت کاری میں حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سازگار تجارتی ماحول اور پالیسی سپورٹ پر زور دیا جس کا مقصد مینوفیکچرنگ کی لاگت کو بہتر بنانا اور مستقبل کے کاروباری مواقع کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان پٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ بہتر تعاون اور فیصلہ کن اقدامات کے ذریعے پاکستان کی برآمدی صنعتیں نمایاں ترقی حاصل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان کی طرف سے تمام سفارشات وزیر اعظم کو غور کے لیے پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
  • گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
  • حکومت نے بات چیت کرکے امریکی ٹیرف خطے میں کم ترین کرادیا، وزیر تجارت
  • کوئٹہ: حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • ضلعی انتظامیہ کا اجلاس، چاول کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا: جعلی کرنسی کی فیکٹری سے ایک کروڑ سے زائد جعلی نوٹ برآمد
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج بھی ریکارڈ قائم؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • انٹارکٹکا میں 65 سال بعد برطانوی کوہ پیما اور اس کے وفادار کتے کی باقیات برآمد
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ