سعودی عرب کا فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے ، 9 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ، مملکت اس کے ذریعے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ریاستی حل پر عالمی اتحاد کے مشترکہ اجلاس میں واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 159 سے زائد ہو چکی ہے۔
(جاری ہے)
یہ پیش رفت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سامنے آئی، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر جنگ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر جامع اور منصفانہ امن کے لیے کوشاں رہے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کا حنیف عباسی کے ساتھ گولڑہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے گولڑہ ریلوے سٹیشن کا خصوصی دورہ کیا اور ریلوے کی جدید کاری کے اقدامات کو سراہا‘ پاکستان میں امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ساتھ گولڑہ ریلوے سٹیشن اور اس سے منسلک تاریخی ریلوے میوزیم کا خصوصی دورہ کیا، اس دورے کا مقصد پاکستان ریلوے کی تاریخی اہمیت اور جدید اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا، حنیف عباسی نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، کراچی اور فیصل آباد کے ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ اور ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ ریلوے نے اپنی تاریخ کا پہلا "سیف اینڈ سمارٹ ریلوے سٹیشن" راولپنڈی میں قائم کیا ہے۔