پشاور:

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ چیکنگ پر جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی اور مزید تلاشی کے دوران بیگ میں رکھی ایک جوڑی چپلوں سے 203 گرام ہیروئن پاؤڈر بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ  اے ایس ایف نے مجموعی طور پر 688 گرام منشیات پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے ایس ایف

پڑھیں:

کراچی، سپر ہائی وے گلشن غازیان سے 20 دن پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جو کہ 20 دن سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی.

سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ رضوان کے نام سے کی گئی جبکہ لاش 20 سے 25 دن پرانی بتائی ہے.

تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی.

تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے روک دیا 
  • کراچی، سپر ہائی وے گلشن غازیان سے 20 دن پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار 
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف انضباطی کارروائی سے روک دیا