پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایرانی سفارتخانے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی قابلِ احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران اور پاکستان کی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے بےحد عزیز ہیں اور پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں، دونوں برادر اقوام کے درمیان پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو، یہی خواہش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفراء کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، فخر ہے کہ ہم پاکستان کی ناقابلِ تسخیر استقامت، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، پاکستان کی قابلِ احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران اور پاکستان کی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے بےحد عزیز ہیں اور پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں، دونوں برادر اقوام کے درمیان پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو، یہی خواہش ہے۔

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایلشر تختیف نے پاکستانی قوم کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور 14 اگست کو " فخر اور خوشی کا دن " قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خوابوں، قربانیوں اور اٹل یقین کی علامت ہے۔ اپنے پیغام میں سفیر نے کہا کہ وہ نہ صرف ازبکستان کے نمائندے کے طور پر بلکہ " ایک دوست اور بھائی " کی حیثیت سے بات کر رہے ہیں، پاکستان میں آزادی کا جذبہ ازبکستان کی تاریخ سے مماثلت رکھتا ہے۔

روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری خصوصی تہنیتی پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان نے آزادی کے بعد بہت سے شعبوں میں نمایاں ترقی کی اور بین الاقوامی برادری میں اپنی پوزیشن مضبوط کی اور خلائی تحقیق میں بھی پاکستان نے اپنا حصہ ڈالا، چیلنجز کے باوجود پاکستان قائد اعظم اور اقبال کے اصولوں اور اپنی قومی اقدار و روایات پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بجا طور پر اپنے ملک پر فخر کر سکتے ہیں اور روس اپنے پاکستانی دوستوں کی کامیابی، خوشحالی اور فلاح کا خواہاں ہے۔

پاکستان میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی نے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جاپان ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے پاکستانی اور جاپانی عملے نے مل کر قومی نغمہ " جیوے جیوے پاکستان " بھی گایا۔ پاکستان میں آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل نے علامہ اقبال کے اشعار پڑھ کر پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بیرونِ ملک اور پاکستان میں موجود تمام دوستوں کو یومِ آزادی مبارک ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور پاکستان کی مبارکباد پیش پاکستان میں پاکستان کے یوم ا زادی پیغام میں کی اور کہا کہ قوم کو

پڑھیں:

پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے. وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے۔ شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی۔ 

44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے

اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر  بریفنگ دی گئی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری  جاری  معاشی اور اقتصادی اصلاحات  کی پالیسی نے معیشت کو  ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ 

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

ویل چیئر ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستان نے 3.1 سے جیت لی

متعلقہ مضامین

  • حماس کا ردعمل مزاحمت کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتا ہے، جہاد اسلامی
  • اسرائیل ٹرمپ کو بھی کسی خاطر میں نہ لایا؛ غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری؛ مزید شہادتیں
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • آزادی کشمیر ،حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • ٹنڈو جام میں ڈاکوئوں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری
  • باراک اوباما کی مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھری مبارکباد
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری 
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف