Al Qamar Online:
2025-08-13@21:30:06 GMT

حکومت معاشی محاذ پر مضبوط پیش رفت کر رہی ہے،وزیرخزانہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

حکومت معاشی محاذ پر مضبوط پیش رفت کر رہی ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی محاذ پر بھرپور پیش رفت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مقامی کاروباری ماحول میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قرضوں میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور زرعی قرضوں کا حجم 2.

5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بھی اڑتیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنی کی رجسٹریشن سالانہ 250,000 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹرکچرل ریفارمز کو بھی بڑی سطح پر لاگو کیا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار ٹیرف ریفارمز کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینتالیس وزارتوں اور چار سو محکموں میں حقوق دینے کا عمل بھی جاری ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پنشن سسٹم میں کنٹریبیوٹری ماڈل نافذ کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال سرکاری اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈز متعارف کرائے گی۔

اشتہار

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیرخزانہ سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے پیر کووزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔وزات خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان جیسے برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی وزارتی دورے ہوئے ہیں۔اتاجان موولاموف نے پاکستان کو ترکمانستان کا تجارت و سرمایہ کاری کا ایک اہم شراکت دار اور دو طرفہ و بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک کلیدی راہداری قرار دیتے ہوئے اس شراکت داری کو ترکمانستان کی خصوصی ترجیح قرار دیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ جات اور تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ترکمانستان کے وزیر برائے خزانہ و معیشت مامّت گلی آستاناگلوف کی جانب سے سفیر اتاجان موولاموف نے سینیٹر محمد اورنگزیب کو ترکمانستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ فورم وسط ستمبر میں اشک آباد میں منعقد ہوگا اور یہ تقریب ترکمانستان کی آزادی کی 34ویں سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ منسلک ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ،اہم معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ،وفاقی وزیرخزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے معاشی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے ، وزیر خزانہ
  • جلد بجلی سستی ہو گی: وزیر خزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے صورتحال بہتر ہوگی، وزیر خزانہ
  • شوگرسیکٹرکو مکمل ڈی مکمل ڈی ریگولیٹ کردینگے ‘ امریکہ سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی : وزیرخزانہ
  • وزیرخزانہ سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • چینی بحران حکومت کی کس پالیسی کی وجہ سے پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی